انوارالعلوم (جلد 3) — Page 399
أنوار العلوم جلد - ۳ ۳۹۹ پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید۔گھبراتا نہیں کیوں کہ جس قدر سخت وہ حملہ کریں گے اتنی ہی جلدی مجھے اس محبوب رب العالمین کی روح مبارک سے فیضان خاص حاصل کرنے کا اور دعائے خاص: سے حصہ لینے کا موقعہ ملے گا پس اے میرے دشمنو! تم حملہ کرو اور جس قدر چاہو کرو مجھے جس کی پرواہ تھی وہ مجھ سے خوش ہے میں تمہارا بھی شکر گزار ہوں کہ اگر تمہارے بے رحمانہ حملے نہ ہوتے تو ایک غلام کو یہ فخر ہر گز حاصل نہ ہو تا کہ مالک اس کے گھر تشریف لا تا اور ایک خادم یہ رتبہ کس طرح نصیب ہو تا کہ آقا اس کی آنکھوں کو اپنے نور سے روشن کرتا۔واخِرُ دَعُو سَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کوبه