انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 9

و هم جلوه ۳۰ 16 چند غلط فہمیوں کا ازالہ ہیں تو کیا اس کا یہی مطلب نہیں کہ جس طرح حضرت مسیح براہین لکھنے کے وقت بھی فوت شدہ تھے حضرت مسیح موعود بھی شروع دعوئی سے نبی تھے اور جس طرح بعد کے الہامات سے آپ کی توجہ اس طرف ہوئی کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے ہیں اور آپ ہی مسیح موعود ہیں۔حالانکہ یہ دونوں باتیں براہین لکھنے کے وقت بھی آپ کو الہاما بتائی گئی تھیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود کو وحی الہی میں بار بار نبی اور رسول کے نام سے پکارے جانے سے آپ کی توجہ اس طرف منعطف ہوئی کہ آپ واقع میں نبی ہیں گو آپ کو مدت سے نبی کہا جاتا تھا۔پس میری ایسی صاف تحریر اور حضرت مسیح موعود کی ایسی صاف عبارت کے ہوتے ہوئے ایسے غلط مفہوم کو لوگوں میں پھیلانا جو کسی قیاس کے ذریعہ نہیں بلکہ میرے صاف الفاظ سے رد ہوتا ہے کیا یہ ثابت نہیں کرتا کہ مولوی صاحب موصوف نے انصاف سے کام نہیں لیا اور خود ہی ایک غلطی ایجاد کی ہے۔اور پھر اس کا ازالہ کرنے لگ گئے ہیں؟ چونکہ ایک غلطی کا نتیجہ دوسری غلطی ہوتی ہے۔اس لئے ضرور تھا کہ مولوی صاحب میرے مضمون کو غلط سمجھ کر اور کئی غلطیوں میں پڑ جاتے۔چنانچہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں آپ نے حضرت مسیح موعود کی مختلف تحریرات اس امر کے ثابت کرنے کے لئے نقل کی ہیں کہ حضرت مسیح موعود ہمیشہ کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پانے کا نام نبوت رکھتے رہے ہیں اور ابتدائی تحریروں میں بھی انہی معنوں سے اپنے آپ کو نبی قرار دیتے تھے اور بعد میں بھی انہی معنوں سے اپنے آپ کو نبی قرار دیا ہے جس سے ثابت ہوا کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت ایک ہی قسم کی رہی ہے۔لیکن مولوی صاحب کو ان مختلف حوالہ جات کے تلاش کرنے کی ضرورت بھی صرف اسی غلط فہمی سے پیدا ہوئی ہے کہ گویا میرے نزدیک حضرت مسیح موعود پہلے جزوی نبی تھے اور بعد میں نبی ہوئے۔میں تو جیسا کہ پہلے ثابت کر چکا ہوں یہی عقیدہ رکھتا ہوں۔اور یہی درست ہے کہ حضرت مسیح موعود پہلے اپنی نبوت کا نام جزوی نبوت رکھتے رہے ہیں لیکن بعد میں کثرت سے نبی اور رسول کے لفظ سے اپنے آپ کو پکارا جاتا دیکھ کر آپ نے اپنے نام میں تبدیلی پیدا کی اور معلوم کیا کہ میں جزوی نبی نہیں بلکہ نبی ہوں۔پس جبکہ آپ ہمیشہ سے نبی ہی تھے تو آپ کی تحریرات میں کوئی ایسا فرق کیوں آتا جس سے یہ ثابت ہو تاکہ آپ پہلے نبی نہ تھے۔اور جب کہ آپ شروع سے نبی تھے۔اور جیسے نبی ابتدائی دعوئی کے وقت تھے ویسے ہی بلحاظ نبوت کے وفات کے وقت تھے۔تو کیا وجہ تھی کہ آپ آخری عمر میں