انوارالعلوم (جلد 3) — Page 285
انوار العلوم جلد ۳۰ ۲۸۵ اسلام اور دیگر مذاہب شامل رکھتا ہے۔اور چونکہ یہ خدا تعالی کا بھیجا ہوا آخری مذہب ہے جو انسان کو خدا تعالٰی سے اسی دنیا میں ملا دیتا ہے اور ہمیشہ پھل دیتا ہے چنانچہ اس پر چلنے والے لوگ ہر زمانہ میں خدا تعالٰی تک پہنچتے رہے ہیں۔اور یہ زمانہ بھی اس کے شیریں پھلوں سے خالی نہیں گیا۔اور خدا تعالی نے اسی مذہب کے ایک پیرو حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو اس زمانہ کی اصلاح کے لئے مسیحی موعود اور مہدی مسعود بنا کر بھیجا ہے۔پس اے صداقت کے طالبوا اور حق کے شیدائیو! اٹھو! اور تمام بند توڑ کر اور تمام قیود کو تو ڑ کر اس چشمہ صافی کی طرف آؤ کہ تمہاری فطرت جس خوشی اور جس راحت اور جس تسلی کو چاہتی ہے وہ اس وقت صرف اسلام میں ہی ملتی ہے۔اور اسلام ہی ہے جو تم کو روحانی ترقی کے اس اعلیٰ مقام پر پہنچا سکتا ہے کہ اسی دنیا میں تم خدا کو پاسکتے ہو اور شک و شبہ سے گزر کر یقین کا مرتبہ حاصل کر سکتے ہو۔خاکسار محمود احمد از قادیان ایسا ہی فرما یا تَبَارَكَ الَّذِى نَزَّلَ الـ نذير الا الفرقان :)