انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 240

دهم جلد - ۲۴۰ اسلام اور دیگر مذاہب انسان بلا کھٹکے کے عمل کر سکے اور جس کے ہر ایک لفظ کی نسبت اسے یقین ہو کہ یہ خدائے تعالی کی کا کلام ہے۔اور اسلام اور دیگر مذاہب میں یہ بھی ایک عظیم الشان فرق ہے کہ دیگر مذاہب میں سے ایک بھی ایسا نہیں جس کی مذہبی کتب اسی طرح محفوظ ہوں جس طرح وہ نازل ہوئی تھیں یا تو جن کے محفوظ ہونے کا کوئی قطعی ثبوت ہو۔لیکن اسلام کی کتاب قرآن کریم کی نسبت زبر دست تاریخی شہادتوں کی بناء پر یقینا کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اسی شکل میں ہے جس شکل میں کہ آنحضرت ﷺ پر نازل ہوئی اس لئے جو تسلی ایک مسلم کو قرآن کریم پر عمل کرتے وقت ہو سکتی ہے وہ کسی اور مذہب کے پیرو کو اپنی الہامی کتب پر نہیں ہو سکتی کیونکہ باقی تمام کی تمام کتب کا یہی حال ہے کہ یا تو زبر دست تاریخی شہادتوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی اصل شکل کی اس وقت قائم نہیں ہے اور یا وہ ایسے تاریک زمانوں میں سے گزری ہیں کہ ہرگز یقین کے ساتھ ان کی نسبت نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اپنی اصلی حالت پر ہیں۔اس اعتراض کا جواب کہ پہلی کتب کی اور یہ اعتراض ہرگز قابل وقعت نہیں کہ کیوں خدائے تعالیٰ نے حفاظت نہ کی پہلی کتب کی کیوں خدائے تعالیٰ نے حفاظت نہ کی کیونکہ ابتدائی زمانہ میں مختلف اقوام ایک دوسرے سے کیا بلحاظ مسافت کے اور کیا بلحاظ تمدن کے اتنے بعد پر تھیں کہ ان کے لئے ایک کتاب نہیں بھیجی جا سکتی تھی اور روحانی حالت بھی اس وقت ابتدائی منازل میں سے گزر رہی تھی۔پس ضرور تھا کہ اس وقت کی ضروریات کے مطابق ہر ایک علاقہ میں الگ نبی اور الگ کتاب بھیجی جاتی اور چونکہ ان ابتدائی کتب نے بہر حال انسان کی ترقی کے ساتھ ساتھ منسوخ ہونا تھا اس لئے ان کی حفاظت کی کوئی ضرورت نہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ یہ دعوئی صرف قرآن کریم میں ہی ہے کہ اِنَّا نَحْنُ نَزَلنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (الحجر : (١٠) ہم ہی نے اس کتاب کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں یعنی اللہ تعالی خود اس کی حفاظت کرے گا اور اسے بگڑنے نہ دے گا اور یہ وہ دعوئی ہے جو قرآن کریم کے سوا کسی اور کتاب نے نہیں کیا۔اگر کیا ہے تو کوئی شخص ہمیں کسی الہامی کتاب کا یہ دعوئی دکھائے ہم اس کے نهایت ممنون احسان ہوں گے۔لیکن قرآن کریم کے سوا کوئی الہامی کتاب ایسا دعوئی نہیں کرتی اور کر بھی نہیں سکتی کیونکہ قرآن کے سوا کوئی اور کتاب نہیں جس نے سب دنیا کیلئے ہونے کا اور پھر ہر رنگ میں کامل ہونے کا دعوی کیا ہو اور اگر ان دونوں دعوؤں کے بغیر کوئی کتاب ایسا