انوارالعلوم (جلد 3) — Page 213
انوار خلاقیت ۳۱۳ F۔مذاہب کے ایک مذہب ہو جانے کے ان میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا۔تو اس کا یہ جواب ہے کہ گو ابتداء میں ایسا ہی خیال کیا جا سکتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ میں اس دین کو تمام دینوں پر غالب کروں گا اس لئے ضرور ایک نہ ایک دن ایسا ہو کر رہے گا۔جس طرح ابتداء میں ایک چھوٹا سا بادل اٹھتا ہے اور پھر پھیل کر تمام آسمان کو ڈھانپ لیتا ہے اسی طرح اس آنے والے کا حال ہے۔گو یہ اس وقت ایک چھوٹے سے ابر کی مانند ہے لیکن وہ دن قریب ہے جبکہ یہی تمام عالم پر پھیل جائے گا۔کیونکہ جب ہندوؤں کے سامنے یہ پیش کیا جائے گا کہ جس کرشن کے تم منتظر بیٹھے ہو اور جس کی آمد کی علامات پوری ہو چکی ہیں وہ آگیا ہے۔تو ان میں سے جو لوگ صداقت پسند ہوں گے وہ مان لیں گے اور کہیں گے کہ واقعہ میں ہمارا مذ ہب سچا ہے کیونکہ جس انسان کے آنے کی ہمیں خبر دی گئی تھی وہ آگیا ہے۔اسی طرح جب بدھ مذہب والوں کو کہا جائے گا کہ تمہارا بدھ آگیا ہے اور اس کے آنے کی علامات پوری ہو چکی ہیں تو ان میں سے سمجھدار ہوں گے وہ بڑی خوشی سے قبول کر لیں گے۔اسی طرح جب عیسائیوں اور یہودیوں کو کہا جائے گا کہ جس مسیح کی آمد کے انتظار میں تم بیٹھے ہو وہ دوبارہ آگیا ہے تو ان میں سے عقلمند انسان بڑے جوش سے اس کا خیر مقدم کریں گے۔اور اس طرح وہ مسلمان جو اب تک اس انسان کے ماننے والوں میں شامل نہیں ہوئے جب آپ کو آنے والا مسیح اور مہدی پائیں گے تو بڑی خوشی سے قبول کرلیں گے۔اس طرح کام بھی ہو جائے گا اور سارے مذاہب والے خوش بھی ہو جائیں گے کیونکہ ہر ایک یہی سمجھے گا کہ ہمارا ہی مذہب سچا ہے اور ہمارے ہی مذہب کا غلبہ دو سروں پر ہوا ہے۔جس طرح وہ انگور کھانے والے سارے کے سارے خوش ہو گئے تھے اسی طرح یہ لوگ بھی اپنے اپنے مقصود کو پالیں گے تو خوش ہو جائیں گے۔اور وہ کام یعنی یہ کہ تمام کو ایک مذہب پر قائم کرنا بھی ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اب دنیا پر اس کا ایک ہی مذہب ہو۔پس جوں جوں قوموں کو معلوم ہو گا اور وہ غور کریں گی اس آنے والے کو جو سب کا قائم مقام ہو کر آیا ہے۔مان لیں گی کیونکہ یہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی ہے۔کسی دوسرے کو ماننے سے عار آیا کرتی ہے۔لیکن جب ہندوؤں کو کرشن ، بدھوں کو بدھ ، مسیحیوں کو مسیح ، اور مسلمانوں کو آنحضرت کہیں گے کہ ہمیں مان لو تو پھر کسی کو ان کے ماننے میں کوئی عذر نہ ہو گا۔اور عذر ہو ہی کیا سکتا ہے جبکہ وہ اپنے مانے ہوئے نبی کو ہی دوبارہ مانیں گے۔اور جب یہ قومیں مان لیں گی تو