انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 84 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 84

۸۴ پاس خدا کے فضل سے دلائل رکھتا ہوں اور تمام دنیا کے عالموں اور فاضلوں کے سامنے بیان کرنے کے لئے تیار ہوں حتی کہ میں انعام رکھنے کے لئے بھی تیار ہوں اور اگر کوئی میرے دلائل کو غلط ثابت کر دے اور قرآن کریم سے اور احادیث صحیحہ سے یہ بات ثابت کر دے کہ احمد آنحضرت الله کا نام تھا نہ کہ صفت اور یہ کہ جو نشانات احمد کے قرآن کریم میں آتے ہیں وہ آنحضرت ا پر چسپاں ہوتے ہیں اور یہ کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ پیشگوئی اپنے پر چسپاں فرمائی ہے تو میں ایسے شخص کو ایک مقرر تاوان جو فریقین کو منظور ہو دینے کے لئے تیار ہوں۔یہ یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو احمد کہنے میں آنحضرت ا کی ہتک نہیں اور اس سے یہ مراد نہیں کہ آنحضرت ا احمد نہ تھے۔آپ احمد تھے اور ضرور تھے لیکن احمد آپ کی صفت تھی نہ کہ آپ کا نام اور جو شخص یہ کہے کہ احمد" آپ کی صفت نہ تھی وہ جھوٹا ہے کیونکہ صحیح احادیث سے یہ بات ثابت ہے اور اگر آپ احمد نہ ہوتے تو حضرت مسیح موعود احمد " ہو ہی کیونکر سکتے تھے کیونکہ آپ نے جو کچھ حاصل کیا ہے آپ کی ہی شاگردی سے حاصل کیا ہے۔لیکن باوجود اس کے یہ کہنا درست نہیں کہ رسول اللہ اللہ کا نام احمد تھا اور اس قول پر غیر مبائعین کا یہ شور مچانا کہ اس طرح رسول کریم ا کی ہتک ہو گئی بالکل لخلاط اور فضول ہے۔رسول کریم ﷺ کی اس میں کوئی ہتک نہیں۔کیا حضرت موسیٰ کو موسیٰ کہنے سے آنحضرت ﷺ کی ہتک ہے یا حضرت ابراہیم کو ابراہیم کہنے میں آنحضرت ا کی ہتک ہے اگر ایسا نہیں تو حضرت مسیح موعود کو احمد کہنے میں آنحضرت ا کی کیوں ہتک ہونے لگی۔کسی شخص کا پیشگوئی کا مصداق ہونا دلائل سے معلوم ہوتا ہے اور جب دلائل اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہیں تو رسول کریم کی اس میں کس وجہ سے ہتک ہوئی۔یہ کہنا کہ آنحضرت اللہ کا نام احمد نہیں آپ کی ہتک نہیں ہے کیونکہ صرف نام کا بغیر نام کی صفات کے ہونا کچھ فائدہ نہیں رکھتا جب تک کسی میں اس کے نام کے مطابق اوصاف نہ پائے جاتے ہوں۔نام کوئی قابل عزت بات نہیں۔دیکھو بعض لوگوں کا نام عبد الرحمن اور عبدالرحیم ہوتا ہے لیکن وہ کام عبد الشیطان کے کرتے ہیں۔اسی طرح بعض کا نام نیک اور شریف ہوتا ہے لیکن دراصل وہ بد اور بد وضع ہوتے ہیں تو ماں باپ کا رکھا ہوا نام کوئی عزت کی نئے نہیں ہو جاتا۔اگر ہم رسول کریم کے متعلق