انوارالعلوم (جلد 2) — Page 389
۳۸۹ ہے جیسے \"غیرنبی کو نبی پر ہوتی ہے اس خلاصہ سے بھی خوب پتہ چل سکتا ہے کہ کس طرز پر میری عبارات کو ڈھالا گیا ہے اس بحث پر میں مفصل بحث پہلے کر چکا ہوں ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ خلاصہ کی دیانت سے کیا گیا ہے۔جناب مولوی صاحب ایک اور اعتراض بھی فرماتے ہیں۔اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ میں تیئس سال کی متواتر وحی کو کیونکر رد کر سکتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سب وحی یکساں ہے اس میں نسخ کوئی نہیں ہو اگر میاں صاحب نے اس کے خلاف لکھا ہے لیکن میں پہلے جواب دے آیا ہوں کہ یہ اعتراض جناب مولوی صاحب کے قلت تدبر کا نتیجہ ہے نہ میں نے یہ لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود ؑکو الله تعالیٰ نے پہلے اور قسم کا نبی بنایا اور بعد میں اور قسم کا۔اور نہ حضرت مسیح موعودؑنے۔بلکہ آپ نے اس اختلاف کو براہین والا اختلاف قرار دیا ہے۔یعنی مسیحؑ کی حیات کے متعلق۔اور وہ واقعہ اس طرح نہیں ہوا کہ پہلے تو اللہ تعالیٰ بار بار الہام کرتا رہا کہ مسیحؑ زندہ ہے اور بعد میں فرمایا کہ نہیں وہ وفات یافتوں میں شامل ہے اسی طرح یہ اختلاف اس طرح نہیں ہوا کہ پہلے تو آپ کو الہام ہو تا رہا کہ آپ جزوی نبی ہیں لیکن بعد میں الہام ہوا کہ آپ نبی ہیں بلکہ ابتدائے ایام سے ایک ہی لفظ نبی اور رسول سے آپ کو پکارا گیا۔ہاں پہلے آپ اپنے اجتہادسے اس کو جزوی قرار دیتے رہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنی فضیلت بعض نبیوں پر جزوی سمجھتے تھے اور جب اللہ تعالی نے مزید علم بخشا تو پھر جزوی کی شرط اڑادی جس کا ثبوت یہ ہے کہ آپ نے اپنی فضیلت کو تمام شان میں تسلیم کیا او ر جزئی فضیلت کا عقیدہ ترک کردیا۔جناب مولوی صاحب نے اپنے رسالہ کے پندرھویں صفحہ پر پھر کچھ سوالات کئے ہیں جن میں سے بعض چونکہ اس زیر بحث مسئلہ کے متعلق ہیں اس لئے ان کا جواب یہیں دیا جا تا ہے۔۱- اول یہ کہ ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء کے بعد آپ صرف ساڑھے پانچ پر زندہ رہے کیا ایک مخالف یہ نہیں کہہ سکتا کہ نعوذ باللہ آپ لوتقول والی آیت کے ماتحت پکڑے گئے کیونکہ آپ خود ہی اس سے پیشتر نبوت تامہ کاملہ کے دعویٰ کو افتراء قرار دے چکے تھے اور ای نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے مسدود ہونے کا اعلان کر چکے تھے۔٢- دوسرا سوال یہ کہ ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء تک آپ کے دعویٰ مسحییت پر تیرہ سال سے زیادہ گذر چکے تھے جب تیرہ سال تک مسیح موعودؑایک مجدداور محدث ہو سکتا ہے تو معلوم ہوا کہ نبوت تامہ کی ضرورت مسیح موعودؑ ہونے کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک جزوی نبی اور ایک مجدد بھی مسیحؑ