انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 642 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 642

انوار العلوم جلد 26 میں برکت دے۔امِيْنَ 642 خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "20-12-, 1962 پیغامات ( الفضل 25 دسمبر 1962ء) یہ پیغام برائے وقف جدید منعقده 3 ستمبر تا 7 ستمبر 1963ء دفتر وقف جدید کی طرف سے ہفتہ وقف جدید 3 ستمبر سے 7 ستمبر 1963 ء تک منایا جا رہا ہے۔یہ تحریک بہت مبارک ہے اس لئے سب دوستوں کو اس میں حصہ لینا چاہیئے۔جن دوستوں نے وعدے کئے ہیں وہ ادا کریں اور جنہوں نے تا حال حصہ نہیں لیا وہ حصہ لے کر خدا کی رحمت اور اس کے فضل کے وارث ہوں۔"26-8-1963 احباب جماعت کے نام تازہ پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ برادران جماعت ! ( خطبات وقف جدید صفحہ 88) اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ میں نے آپ لوگوں کو بارہا توجہ دلائی ہے کہ ہماری جماعت کے قیام کا مقصد صرف یہی ہے کہ ہم اسلام کو ساری دنیا میں پھیلائیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا کے کونے کونے میں قائم کر دیں۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک جماعت نے اس بارہ