انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 641 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 641

انوار العلوم جلد 26 641 پیغامات اور خدا تعالیٰ ایک دن ساری دنیا کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے۔اور آپ کے مردوں اور عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں میں وہ تغیر پیدا کرے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا کرنا چاہتے تھے۔اور آپ لوگوں کو اسلام اور احمدیت کا سچا اور حقیقی خادم بنے کی توفیق بخشے۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی “13-12-1962 الفضل 10 جنوری 1963ء) وقف جدید کے چھٹے سال کے آغاز پر روح پرور پیغام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ برادران جماعت ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ وقف جدید کو مضبوط کرو۔ہمت کرو، خدا برکت دے گا۔اسلام کو دنیا کے کناروں تک پھیلا دو۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے یہی بتایا تھا کہ میرے زمانہ میں احمدیت پھیلے گی۔وقف جدید کا کام بہت پھیل رہا ہے۔چندہ ضرورت سے بہت کم ہے۔بغیر دفتر کے کوئی کام نہیں ہو سکتا۔اس لئے اس سال وقف جدید کا دفتر بھی بنے گا۔دوستوں کو چاہئے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے اور کام