انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 591 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 591

انوار العلوم جلد 26 591 پیغامات امن بخشنے کی کوشش کریں۔لڑائی جھگڑوں سے بچیں۔بغیر کسی مذہب اور ملت کا خیال کئے ہر مذہب اور ملت کے آدمیوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں۔خاکسار مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی) 6 (الفضل 7 را کتوبر 1958ء) جلسہ سالانہ قادیان 17 تا 19 اکتوبر 1958 ء کیلئے پیغام بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُوْد خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ برادران جماعت احمد یہ ہندوستان ( بھارت) السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ قادیان جلسہ سالانہ ہو رہا ہے اور افسوس ہے کہ ابھی ہم باہر ہیں۔ہم اس جلسہ سالانہ میں شمولیت کی توفیق نہیں رکھتے۔اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ وہ کوئی ایسے برکت والے سامان پیدا کرے کہ ہم بھی آپ لوگوں کے ساتھ مل کر اپنا جلسہ منایا کریں اور اپنے بھائیوں کی ملاقات سے خوش ہوسکا کریں۔آپ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ آپ کی ذمہ داریاں دنیا کی سب جماعتوں سے زیادہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کا مامور آپ کے ملک میں بھیجا ہے اور اس نے ساری عمر آپ کے ملک میں کام کیا۔اسی طرح حضرت خلیفہ اول بھی آپ کے ملک میں ہوئے اور خلیفہ ثانی کی عمر کا بہت سا حصہ آپ کے ملک میں گزرا۔مقبرہ بہشتی بھی آپ کے ملک میں ہے۔اللہ تعالیٰ کی بہت سی بشارتیں آپ کے ملک کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں جن کے پورا ہونے میں تعویق تو ہو سکتی