انوارالعلوم (جلد 26) — Page 568
انوار العلوم جلد 26 568 جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی واختتام جلسہ سالانہ 1963 ء کے اختتامی اجلاس کے لئے پیغام (سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا یہ پیغام مورخہ 28 دسمبر 1963ء کوحضور کی ہدایت کے مطابق مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنایا ) ” اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ برادران جماعت احمدیہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اپنے خاص فضل سے یہاں تین دن دعاؤں اور ذکر الہی میں بسر کرنے اور خدا اور اُس کے رسول کی باتیں سننے کی جو تو فیق عطا فرمائی ہے اُس کا یہ احسان تقاضا کرتا ہے کہ اب آپ پہلے سے بھی زیادہ دعاؤں اور انابت الی اللہ پر زور دیں اور سلسلہ کی اشاعت اور اسلام کی ترقی کے لئے والہا نہ جد و جہد سے کام لیں اور اس بارہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔یہ امر یا درکھیں کہ وہی شاخ سرسبز رہ سکتی ہے جس کا اپنے درخت کے ساتھ پیوند ہو۔ور نہ اگر ایک تازہ شاخ کو درخت سے کاٹ کر پانی کے تالاب میں بھی ڈال دیا جائے تو وہ کبھی سر سبز نہیں رہ سکتی۔پس مرکز کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار رکھو اور اسلام اور احمدیت کی اشاعت پر بہت زور دو اور اپنی آئندہ نسل کی درستی کا فکر کرو۔مجھے نظر آ رہا ہے