انوارالعلوم (جلد 26) — Page 567
انوار العلوم جلد 26 567 جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی واختتام مجھے ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر آنے والوں کے متعلق اللہ تعالی کی طرف سے الہاماً یہ دعا سکھائی گئی تھی کہ اَللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ عَلَى نَهْجِ الصَّلَاحِ وَالْعِفَّةِ یعنی اے خدا ! آنے والے تو آئیں گے مگر تو انہیں تو فیق عطا فرما کہ وہ نیکی اور اخلاص اور عفت کے راستوں پر چلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں اور تیری رضا حاصل کریں۔پس تقویٰ اور عفت کے راستوں پر قدم ماریں اور ان ایام کو دعاؤں اور ذکر الہی میں بسر کریں اور آپس میں اخوت اور محبت بڑھانے کی کوشش کریں کہ اسی میں خدا اور اُس کے رسول کی خوشنودی ہے اور اسی میں ہماری جماعت کی ترقی وابستہ ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کو اس اجتماع کی برکات سے بہرہ ور فرمائے اور ابد الآباد تک اُس کی تائید اور نصرت آپ کے شاملِ حال رہے۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی "25-12-1963 ( الفضل یکم جنوری 1964ء)