انوارالعلوم (جلد 26) — Page 553
انوار العلوم جلد 26 553 جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی واختا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلسہ سالانہ 1962ء کے افتتاحی اجلاس کیلئے پیغام یہ پیغام 26 دسمبر 1962ء کو جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس میں حضور کی زیر ہدایت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا ) أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ برادران جماعت احمدیہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر آپس میں ملنے اور اپنے ذکر کو بلند کرنے کے لئے اس اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق بخشی۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے آپ لوگوں کا یہاں آنا مبارک کرے اور جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جلسہ کی بنیاد رکھی ہے اس کو پورا کرنے کی آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔آپ لوگ یاد رکھیں کہ ہمارا یہ جلسہ دنیوی میلوں کا رنگ نہیں رکھتا بلکہ خالص دینی مقاصد کو ترقی دینے اور باہمی اخوت اور محبت بڑھانے کے لئے اس کی بنیا د رکھی گئی ہے اس لئے ان ایام کو ضائع نہ کریں بلکہ ان سے ایسے رنگ میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں کہ جب آپ واپس جائیں تو آپ اپنے دلوں میں محسوس کریں کہ آپ کے ایمان اور آپ کے اخلاص اور آپ کے علم اور آپ کے عمل میں ایک نمایاں ترقی ہوئی ہے اور آپ کی روحانیت اور باطنی پاکیزگی میں اضافہ ہوا ہے۔اگر آپ اس جلسہ سے یہ فائدہ اٹھا لیں تو یقیناً آپ کامیاب ہو گئے۔اور اگر آپ لوگ اپنے اندر کوئی تغیر محسوس نہ کریں تو آپ کو