انوارالعلوم (جلد 26) — Page 315
انوار العلوم جلد 26 315 سیر روحانی (11) - تھیں۔شروع میں جب میں نے کھانے کے انتظامات کا معائنہ کیا ہے تو مجھے بتایا گیا تھا کہ کوئلہ اب کے ہم کو امریکن مل گیا ہے جس کی وجہ سے بہت ہی اچھی روٹی پکے گی اور گندم بھی ہم نے شروع میں جمع کر لی تھی۔اس لئے اعلیٰ درجہ کی گندم ہم کو ملی ہے اور اس سال کا کھانا نہایت اعلیٰ درجہ کا ہوگا۔اور ہم نے گوشت کیلئے بھی ایسے لوگوں سے ٹھیکہ کیا ہے جو بڑے دیانتدار ہیں اور جن سے ہم نے ضمانتیں لی ہیں اس لئے وہ وفاداری سے اچھا گوشت دیں گے۔اور ہم نے آلو بھی جمع کر لئے ہیں پہلے شلغم ڈالا جاتا تھا مگر شلغم اس علاقہ میں اچھا نہیں ہوتا۔وہ جانوروں کو چرانے والا ہوتا ہے اس لئے عورت مرد اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے تھے۔مگر اب کے ہم نے آلو جمع کئے ہیں جن کو باہر پھینکنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔گندم اچھی جمع کرلی ہے اور کوئلہ امریکن منگوا لیا ہے اس لئے اس دفعہ ہمارے کھانے کو خصوصی امتیاز حاصل ہو گا۔لیکن پچھلے سال جب خصوصی امتیاز حاصل نہیں تھا تب تو مجھے کوئی شکایت نہیں پہنچی۔لیکن اس سال جبکہ کھانے کو خصوصی امتیاز حاصل تھا میرے پاس شکایت آئی ہے کہ بہت سی عورتوں نے کھانا نہیں کھایا اور انہوں نے کہا ہے کہ گندم خراب ہے اور روٹی کچی پکی ہے۔جہاں تک روٹی کچی پکنے کا سوال ہے اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس دفعہ ایسے نان پزوں کو ٹھیکہ دیا گیا ہے جو پورے ماہر نہیں تھے۔اور جہاں تک گندم کا سوال ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس کے متعلق غلط فہمی ہو سکتی ہے۔انہوں نے اپنے خیال میں سمجھا کہ ہم نے جو ادھر اُدھر سے گندم لے لی ہے وہ اچھی ہے حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ اس سال سارے پنجاب میں کہیں اچھی گندم نہیں ہوئی۔خود ہمارے گھر میں دو مہینے ایسی روٹی پکتی رہی ہے جس کے متعلق شکایت تھی کہ آٹا نہایت گندا ہے۔میری اپنی زمینوں پر سے میرے لڑکے نے گندم بھیجی تو اس کے متعلق بھی گھر والوں نے کہہ دیا کہ یہ بہت خراب ہے۔پھر اس نے بازار سے لے کر بھیجی تو پھر انہوں نے کہہ دیا کہ خراب ہے۔پھر پیج کے لئے جو خاص طور پر گندم رکھی گئی تھی وہ منگوائی گئی تو وہ بھی خراب تھی۔پس جبکہ اس سال گندم اچھی ہوئی ہی نہیں تو جلسہ کے کارکن کہاں سے اچھی گندم منگواتے۔یہاں کثرت سے زمیندار بیٹھے ہیں وہ اس بات کو خوب سمجھتے ہیں کہ