انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxxiv of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxxiv

انوار العلوم جلد 26 23 تعارف کنند محترم ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس نے پڑھ کر سنایا۔بعد ازاں اگلے روز 24 را کتوبر کو حضور بنفس نفیس اجتماع میں تشریف لے آئے اور آپ نے خدام کو بعض دیگر نصائح فرمانے کے ساتھ اس بصیرت افروز پیغام کو نہ صرف پڑھ کر سنایا بلکہ حضور نے خدام سے کھڑے ہو کر ان سے احمدیت کی تبلیغ کے لئے تاریخی عہد بھی لیا۔عہد کے الفاظ یہ ہیں: اشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فرض کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچارکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا د نیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا! تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اللهم آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمَيْنَ" - (17) افتتاحی و اختتامی خطاب جلسہ سالانہ 1959ء 1960ء ایک تاریخی سال اس لحاظ سے ٹھہرا کہ امسال دو جلسہ ہائے سالانہ منعقد ہوئے۔جلسہ سالانہ 1959 ء کی تاریخیں حضرت مصلح موعود نے 22, 23 اور 24 جنوری 1960ء مقرر فرما ئیں۔اس عظیم الشان روحانی اجتماع میں 70 ہزار عُشاق احمدیت نے شرکت کی۔