انوارالعلوم (جلد 26) — Page 246
انوار العلوم جلد 26 246 ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زند الہی خانہ انگریز گرجاء یہ گر جاء گھر یہ گر جاء گھر یہ گر جاء وہ سخت کمزور اور نا طاقت تھا اور انگریزوں کی قید میں تھا اور اُن سے وظیفہ لے کر گزارہ کرتا تھا لیکن ایک شعر میں اُس نے چار دفعہ یہ دعا کی کہ الہی ! خانہ انگریز گر جائے۔گو اس نے ہوشیاری یہ کی کہ الفاظ ایسے رکھے کہ جن سے انسان کا ذہن دوسری طرف بھی منتقل ہوسکتا ہے۔اس نے سوچا اگر کوئی انگریز پوچھے گا تو میں کہ دوں گا کہ میں نے تو یہ کہا ہے کہ الہی خانہ انگریز گرجا یہ گرجا گھر یہ گرجا گھر یہ گرجا لیکن اصل میں اُس کا منشاء یہ تھا کہ الہی ! خانہ انگریز گر جائے۔الہی ! یہ گھر گر جائے یہ گھر گر جائے یہ گھر گر جائے۔اس سے پتا لگتا ہے کہ اُس کے دل میں کتنی زبر دست خواہش تھی کہ عیسائیوں کے گرجے گر جائیں اور مسلمان ترقی کریں اور اس طرح خدائے واحد کا نام تمام دنیا میں پھیل جائے۔لیکن مسلمانوں میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ وہ عیسائیت کا گھر گرانے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھائیں اور کفر و شرک سے بھرے ہوئے ممالک میں خدا تعالیٰ کا گھر بنانے کے لئے جد و جہد کریں۔صرف ہماری جماعت ہی ہے جو یہ کام کر رہی ہے۔اور یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں سچے راستہ پر قائم کیا ہوا ہے۔“ (الفضل 17 اکتوبر 1957ء) 1: الكوثر : 2 تا 4 2 السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 198 مطبوعہ بیروت 2012ء 3 تاریخ ابن اثیر جلد 2 صفحہ 198 ، 199 مطبوعہ بیروت 2009ء :4 الاستيعاب في معرفة الاصْحَاب جلد 3 صفحہ 191 مطبوعہ بیروت 1995ء 5: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 198 مطبوعہ بیروت 2012ء :6 السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 53 54 مطبوعہ بیروت 2012ء