انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 239

انوار العلوم جلد 26 239 ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن میں نے دیکھا ہے کہ آپ روزانہ اسٹیشن پر آتے ہیں اور لوگوں کو بہکاتے ہیں۔شاید آپ کی یہاں آتے جاتے کئی جوتیاں بھی گھس گئی ہوں گی لیکن لوگ پھر بھی برابر قادیان جاتے ہیں اور مرزا صاحب سے ملتے ہیں حالانکہ وہ اپنے کمرہ میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن لوگ خود بخود اُن کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں اور آپ لوگوں کی منتیں کرتے ہیں اور آپ کی بات کوئی نہیں مانتا۔اور لوگ پیدل بھی ، یکوں پر سوار ہو کر بھی یہاں سے بارہ تیرہ میل دور ایک معمولی گاؤں میں دھکے کھانے جاتے ہیں اور مرزا صاحب کی بیعت کر لیتے ہیں۔اب آپ ہی بتائیں میں آپ کو مانوں یا مرزا صاحب کو مانوں؟ اس پر مولوی صاحب ہنس کر کہنے لگے مرزا صاحب نے اپنے مریدوں کو بہت چالاک بنا دیا ہے ہر بات کا جواب ان کے پاس پہلے سے تیار ہوتا ہے۔اب یہ نشان ہے جو تم نے دیکھا۔لوگ چاہے کتنی مخالفت کریں لیکن تم اس نشان کا انکار نہیں کر سکتیں۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک امریکن اور اس کی بیوی ملنے کے لئے آئے۔مسجد مبارک کے نیچے ایک کمرہ ہوتا تھا جس میں انہیں بٹھایا گیا۔اُن دنوں پروفیسر علی احمد صاحب مرحوم جو میری لڑکی امتہ الرشید کے خسر تھے بہار سے آئے ہوئے تھے۔اُس زمانے میں قادیان میں انگریزی جاننے والے نہیں ملتے تھے۔اتفاق سے اُس دن مولوی محمد علی صاحب مرحوم بھی باہر تھے۔پروفیسر علی احمد صاحب نے بتایا کہ میں انگریزی جانتا ہوں میں ترجمان کا کام کرلوں گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو اپنے پاس بٹھا لیا اور آپ ترجمانی کا کام کرتے رہے۔اُس امریکن نے سوال کیا کہ کیا آپ نے مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جواب دیا ہاں یہ بات ٹھیک ہے کہ میں نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اس امریکن نے کہا پھر پہلا مسیح تو معجزے دکھایا کرتا تھا آپ نے کیا معجزہ دکھایا ہے؟ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا میرے ہاتھ پر اب تک کئی معجزات ظاہر ہو چکے ہیں اور اس وقت بھی میں ایک معجزہ پیش کرتا ہوں اور وہ آپ اور آپ کی بیوی ہیں۔اس امریکن نے کہا ہم دونوں کیسے معجزہ ہو سکتے ہیں ہم تو عیسائی ہیں اسلام کو ماننے والے نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا آپ