انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 237

انوار العلوم جلد 26 237 ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زند - آپ سچے ہیں تو مجھے دس ہزار روپیہ دیں۔آپ ہنس پڑے اور فرمایا تمہیں مولویوں نے بھیجا ہوگا کہ مرزا صاحب سے جا کر رو پیہ مانگو حالانکہ جو خزا نے مسیح موعود نے آ کر لٹانے تھے اس سے ظاہری مال و دولت مراد نہیں تھی۔کیونکہ روپیہ پیسہ تو کوئی واپس نہیں کرتا۔ابھی آپ کے ہاتھ پر میں ایک روپیہ بھی رکھوں تو دیکھتا ہوں کہ آپ کس طرح لگاتے ہیں۔دراصل وہ خزانے جو مسیح موعود نے آکر تقسیم کرنے تھے وہ روحانی اور علمی خزانے تھے۔اور ایسے خزانے بھی بڑی کثرت سے تقسیم کئے ہیں مگر افسوس ہے کہ لوگ انہیں قبول نہیں کرتے۔تو کوثر سے مراد ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں کہ وہ صاحب خیر کثیر ہیں۔ایک کوثر سے مراد تم ہو جنہیں اللہ تعالیٰ نے بڑی کثرت بخشی ہے۔پہلے تم اپنے اپنے علاقوں میں ایک ایک دو دو تھیں۔لیکن اب وہاں سینکڑوں احمدی پائے جاتے ہیں۔ایک خاتون ابھی لاہور سے آئی تھیں وہ کہنے لگیں کہ لاہور میں پہلی احمد یہ مسجد ہمارے محلہ میں تھی۔میں نے کہا یہ مسجد تو قریشی محمد حسین صاحب مرحوم مفرح عنبری والوں کی برکت سے بنی تھی۔انہوں نے 17 مرلہ زمین میں مسجد بنائی تھی جو اُس وقت کی ضروریات کے لحاظ سے بہت کافی تھی۔پھر جماعت نے اُس پر چوبارہ بنا لیا پھر لوگوں نے گلیوں میں نماز پڑھنی شروع کر دی۔اس طرح سات آٹھ سو نمازی اُس مسجد میں آجاتا۔ایک دفعہ میں وہاں نماز پڑھا کر باہر نکلا تو میں نے دیکھا کہ تمام گلی میں لوگوں کے سائیکل پڑے ہوئے ہیں۔لیکن اب اللہ تعالیٰ نے جماعت لاہور کو توفیق دی کہ انہوں نے محمد نگر میں پانچ کنال زمین اور خریدلی ہے۔گویا یہ زمین پہلی مسجد سے چھ گنا زیادہ ہے۔اب اس جگہ میں تین ہزار نمازی آسکتا ہے۔پھر اس زمین کے ساتھ ایک اور زمین بھی جس کا رقبہ 21 کنال ہے مل رہی ہے۔وہ جس آدمی کی ملکیت ہے وہ کہتا ہے یہ زمین بھی لے لو۔اگر وہ زمین بھی مل گئی اور اس میں مسجد بن گئی تو اس میں بارہ تیرہ ہزار آدمی نماز پڑھ سکے گا۔اب دیکھ لو۔یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ پہلے جو مسجد تھی اُس میں چار پانچ سو آدمی نماز پڑھ سکتا تھا۔پھر چوبارہ بنالیا گیا تو مسجد میں زیادہ آدمیوں کی گنجائش ہو گئی۔اب جو زمین مسجد کے لئے خرید کی گئی ہے وہ پانچ کنال ہے اور ایک کنال 5,445 فٹ کی ہوتی ہے۔گویا یہ جگہ 27,220 فٹ ہے اور ایک