انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 220 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 220

انوار العلوم جلد 26 220 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔اپنی روحانیت کی وجہ سے امام الصلوۃ کے یہ خیالات منکشف ہو گئے اور انہوں نے نماز توڑ دی اور کہا کہ میں بوڑھا آدمی ہوں میں کہاں کہاں سفر کرتا پھروں۔پس اپنے اندرا خلاص پیدا کرو اور سچائی کے پھیلانے کے لئے پورے ثبات اور محویت سے کام لو۔ہر شخص نے مرنا ہے اور اس کے مرنے کے بعد اسلام کا جو حال ہوگا اس کا کسی کو علم نہیں۔لیکن اگر آنے والا غلبہ ہمیں دنیا میں ہی نظر آ جائے تو اس سے ہمارے دل کو بہت تقویت حاصل ہوگی۔حضرت یعقوب علیہ السلام کو لوگوں نے کہا تھا کہ اپنے بیٹے یوسف کے غم میں پاگل ہو گیا ہے۔حضرت یعقوب علیہ السلام کو تو اپنے بیٹے کا غم تھا اور مجھے اسلام کا غم ہے۔میں تمہیں بتاتا ہوں کہ ابھی تو صرف لندن، ہیمبرگ جرمنی اور ہیگ میں ہی مساجد تعمیر ہوئی ہیں مگر جلد ہی فرینکفورٹ جرمنی میں ایک مسجد تعمیر ہوگی۔وئنز برگ (WEINSBERG ) جرمنی میں ایک مسجد تعمیر ہوگی۔نیورمبرگ جرمنی میں ایک مسجد تعمیر ہوگی۔روم میں ایک مسجد تعمیر ہوگی۔نیپلز میں ایک مسجد تعمیر ہوگی۔تین مساجد سکنڈے نیویا میں بنیں گی۔تم کہو گے یہ بڑھا سٹھیا گیا ہے ابھی یورپ میں صرف تین مساجد بنی ہیں اور یہ آٹھ مساجد اور بنا رہا ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ میں تقریر کرتا ہوا مساجد کی تعداد کم کر گیا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو میں پچاس مساجد یورپ میں بنواؤں گا تاکہ وہاں ہر بڑے شہر میں مسجد موجود ہو۔باوانا تک تو ایک دنیا دار ملاں کے پیچھے کھڑے ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اس کا ساتھ نہ دے سکے لیکن تم ایک ایسے آدمی کے پیچھے لگے ہوئے ہو جس کو یورپ میں اسلام پھیلانے اور مساجد تعمیر کرنے کا شوق ہے بلکہ پچاس مساجد بھی کم سے کم اندازہ ہے میرا خیال تو اس سے بھی بلند جایا کرتا ہے۔پچاس مساجد پر ایک کروڑ روپیہ لگتا ہے جو اس وقت ہمارے پاس موجود نہیں۔لیکن اگر تم اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کر کے انہیں احمدیت میں داخل کرو تو ایک کروڑ روپیہ کا مہیا ہونا کوئی مشکل امر نہیں۔مثلاً صدرانجمن احمدیہ کا سالانہ بجٹ پچھلے سال بارہ لاکھ تھا۔اس سال وہ پچاس ساٹھ لاکھ ہو جائے اور اور دو تین سال کے اندر اس کی مقدار تین کروڑ ہو جائے تو ایسی صورت میں اگر ہم 1/3 حصہ بھی مساجد کی تعمیر کے لئے رکھیں تو ایک کروڑ روپیہ ہر سال نکل سکتا۔ہے