انوارالعلوم (جلد 26) — Page 196
انوار العلوم جلد 26 196 یوم صبح موعود پر جماعت احمدیہ کراچی۔ہمارے ساتھ وہی سلوک کریں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دشمنوں سے کیا تھا۔اور مجھے یقین ہے کہ تم بھی اُس وقت غرور میں نہیں آؤ گے، تکبر میں مبتلا نہیں ہو گے بلکہ تم کہو گے کہ ٹھیک ہے ہم بھی تمہیں یہی کہتے ہیں کہ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 2 جاؤ آج تم پر کوئی ملامت اور سرزنش نہیں بلکہ تم انہیں بھائیوں کی طرح اپنے سینہ سے لگاؤ گے اور کہو گے کہ جو سبق اس نے ہم کو دیا تھا وہ ہم کو اچھی طرح یاد ہے مگر تم اس سبق کو بھول گئے اور تم ہمارے متعلق یہ کہتے رہے کہ یہ لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں حالانکہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور آپ کے کامل غلام تھے۔تم وہ کام کرتے رہے جو ابو جہل اور اس کے ساتھیوں نے کیا مگر ہم وہ کام کریں گے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے کیا اور عفو اور محبت اور پیار کا سلوک اپنے دشمنوں سے کریں گے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں۔سب دوست میرے ساتھ دعا میں ( الفضل 8 مارچ 1957 ء ) | 66 شریک ہوں۔“ 1:بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى إِذْ تَسْتَغِيْثُوْنَ رَبَّكُمْ (الخ ) حديث نمبر 3952 صفحه 668 الطبعة الثانية مطبوع رياض 1999ء 2: يوسف : 93