انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 195 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 195

انوار العلوم جلد 26 195 یوم مصلح موعود پر جماعت احمدیہ کراچی۔خدا کی تقدیر ہے جو پوری ہوکر رہے گی۔قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا پس خدا تعالیٰ پر ایمان رکھو اور یقین رکھو کہ تم دنیا پر غالب آنے والے ہو۔بے شک تم اس وقت کمزور اور نا طاقت سمجھے جاتے ہو مگر وہ دن زیادہ دور نہیں کہ خدا کی رحمت نئی نئی شکلوں میں ظاہر ہوگی اور تمہیں اُس کی قدرت کے وہ نمونے دکھائے گی جو تمہارے وہم اور گمان میں بھی نہیں ہیں۔بد قسمت ہے وہ انسان جو مایوس ہو جاتا اور مشکلات کے وقت ہمت ہار کر بیٹھ جاتا ہے ایسا انسان خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی حصہ نہیں پاسکتا۔اُس کی رحمت سے حصہ پانے کے لئے ضروری ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی مدد پر کامل یقین اور بھروسہ رکھے۔بے شک تمام کام خدا تعالیٰ کی مدد سے ہی سرانجام پاتے ہیں مگر وہ یہ بھی دیکھنا چاہتا ہے کہ میرا بندہ کتنا صبر کرتا ہے پھر یکدم اُس کی رحمت کے ایسے دروازے کھلتے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ یہ رحمتیں اور برکتیں تو میرے وہم اورگمان میں بھی نہیں تھیں۔پس اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور اُس کی رحمتیں آ رہی ہیں تم اُن دنوں کا انتظار کرو۔اللہ تعالیٰ تمہاری مصیبتوں کی رسیاں کاٹ ڈالے گا اور وہ چیزیں جن کو تم حاصل نہیں کر سکتے اُن کو خدا آپ تمہارے لئے مہیا کر دے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ ابھی ایسا ہو جائے گا یا ایک گھنٹہ کے بعد یا ایک دن کے بعد یا ایک ہفتہ کے بعد یا دو ہفتہ کے بعد یا ایک مہینہ کے بعد یا دو مہینہ کے بعد ایسا ہو جائے گا مگر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آسمان ٹل سکتا ہے، زمین ٹل سکتی ہے ، سورج ٹل سکتا ہے، چاند ٹل سکتا ہے، ستارے مل سکتے ہیں ، دنیا ادھر سے اُدھر ہو سکتی ہے مگر خدا کا یہ وعدہ کبھی نہیں مل سکتا کہ وہ تمہیں ایسی برکتیں دے گا اور تم پر اپنے ایسے انعام نازل کرے گا کہ دشمن سے دشمن بھی یہ اقرار کرنے پر مجبور ہوگا کہ تم ایک مبارک وجود ہو اور وہ لوگ جو آج تم پر ہنسی کرتے ہیں کل شرمندہ ہوں گے اور تم سے معافیاں مانگیں گے۔آج تو وہ کہتے ہیں کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہومگر کل یہی لوگ کہیں گے کہ آپ اسلام کے بہت بڑے خدمت گزار ہیں۔آپ لوگ