انوارالعلوم (جلد 26) — Page 108
انوار العلوم جلد 26 108 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت اُس میں سے مبلغ 1899 روپے 1 آنہ 3 پائی کم تھے۔یہ وہ زمانہ تھا جبکہ مولوی عبدالمنان صاحب افسر جلسہ سالانہ تھے۔جب مولوی عبدالمنان صاحب جلسہ سالانہ کے کام سے تبدیل کئے گئے تو یہ تمام کی تمام رقم کلرک غلام احمد صاحب کے نام پیشگی ظاہر کی گئی جو اُس وقت محررجلسہ سالانہ تھے۔میں نے اس معاملہ میں مزید چھان بین کی اور متعلقہ کارکنان دفتر کے بیانات لئے اور پرانا ریکارڈ دیکھا تو معلوم ہوا کہ 1949ء میں 500 روپے کی رقم مولوی عبدالمنان صاحب نے لی تھی۔اس رقم میں سے مختلف وقتوں میں انہوں نے کچھ رقم واپس کی اور ابھی تک 179 روپے 12 آنے 6 پائی اس پانسو کی رقم میں سے ان کے تصرف میں ہیں اور باوجود بار بار کے مطالبات کے یہ رقم ابھی واپس نہیں ہوئی۔اسی طرح اسی زمانہ میں 50 روپے دفتر جلسہ سالانہ کی نقدی میں سے پیشگی کا نام دے کر غلام رسول چک 35 کو دلائے گئے۔یہ رقم بھی باوجود مطالبات کے واپس نہیں ملی۔اس کے علاوہ 87 روپے 8 آنے مولوی علی محمد صاحب اجمیری کو ولائے گئے۔یہ رقم بھی واپس نہیں ہوئی۔اس تحقیقات سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس 1899 روپے 1 آنہ 3 پائی کی رقم کا بیشتر حصہ مولوی عبد المنان صاحب یا ان کے احباب نے لیا ہوا تھا لیکن تمام رقم ایک ماتحت کارکن کے نام پیشگی دکھائی ہوئی تھی۔خاکسار ظہور احمد آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ پھر علاوہ ان بدعنوانیوں کے جو کہ مالی معاملات کے متعلق اور نینٹل کمپنی میں مولوی عبدالمنان صاحب نے کی ہیں یا سلسلہ کے روپیہ سے جلسہ سالانہ کے کام میں کی ہیں انہوں نے ی بھی کوشش شروع کر دی تھی کہ کچھ روپیہ جمع کر لیں تا کہ وقت ضرورت کام آئے جس سے ان کی