انوارالعلوم (جلد 26) — Page 107
انوار العلوم جلد 26 107 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت نے نہ تحریک جدید کو واپس کی نہ مسجد بنوائی۔بلکہ کم و بیش 3700 روپے بصورت سامان تعمیر وغیرہ اور نینٹل کمپنی کی طرف منتقل کئے اور وہاں سے اپنی ذاتی دکانوں کی تعمیر پر خرچ کر لئے۔اور میٹل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی دکانوں اور پریس کی عمارت بنانے کے لئے ساڑھے بارہ ہزار روپے تک خرچ کرنے کی میاں عبدالمنان کو منظوری دی۔انہوں نے کمپنی کی عمارت کے ساتھ ہی اپنی سات عدددُ کانات بھی تعمیر کیں اور بورڈ کی اجازت کے بغیر اپنی ذاتی اور کمپنی کی تعمیرات کا نہ صرف حساب اکٹھا رکھا بلکہ 623 روپے کی قلیل رقم کے سوا اپنی دکانوں کا سارا خرچ کمپنی کے فنڈز میں سے کیا جس کے نتیجہ میں ان تعمیرات پر اٹھارہ ہزار روپے کے قریب مجموعی خرچ ہوا جس میں تحریک جدید کی منتقل شدہ رقم بھی شامل ہے۔اس میں سے ان کی اپنی دکانوں کا خرچ ساڑھے دس ہزار روپے اور باقی قریبا ساڑھے سات ہزار روپے کمپنی کی عمارت کا خرچ ہے۔اس طرح ( اگر وکیل المال صاحب کی رپورٹ صحیح ہے تو ) میاں عبدالمنان صاحب تحریک جدید اور کمپنی کا دس ہزار روپیہ نا جائز طور پر اپنے تصرف میں لائے جو بعد میں 14 / اکتو بر کو ان سے وصول کرلیا گیا۔“ اسی طرح چودھری ظہور احمد صاحب آڈیٹر صدر مکرم چودھری ظہور احمد صاحب انجمن حمد ی کی شہادت ہے کہ :- آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ کی شہادت " میں نے صدر انجمن احمدیہ کے آڈیٹر کی حیثیت سے جب جلسہ سالانہ 1953ء کے حسابات کی پڑتال کی تو مجھے معلوم ہوا کہ صدرانجمن احمدیہ کے منظور شدہ قواعد کے ماتحت جور تم یا تو محکمہ کے سیف (SAFE) میں نقد موجود ہونی چاہئے تھی یا صدرانجمن احمد یہ کے صیغہ امانت میں جلسہ سالانہ کی امانت میں جمع موجود ہونی ضروری تھی