انوارالعلوم (جلد 26) — Page 101
انوار العلوم جلد 26 101 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت یعنی اب دنیا میں لوگ اس سے بغض کریں گے۔اب تم دیکھ لو کہ مولوی عبد الواحد کا قول سچا نکلا کہ لوگ اس سے بغض کر رہے یا لوگ بیٹھے ہوئے اس پر درود اور سلام بھیج رہے اور اس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔پھر اس کا ایک اور بھائی مولوی عبدالحق غزنوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق لکھتا ہے:۔ہے، دجال ہے، ملحد ہے، کاذب ہے، روسیاہ ہے، بدکار ہے، شیطان ہے لعنتی ہے، بے ایمان ہے، ذلیل ہے، خوار ہے، خستہ خراب ہے، کافر ہے، شقی سرمدی ہے ( یعنی قیامت تک شقی ہے ) لعنت کا طوق اس کے گلے کا ہار ہے، لعن طعن کا جوت اُس کے سر پر پڑا، بے جا تاویل کرنے والا ہے، مارے شرمندگی کے زہر کھا کر مر جاوے گا، بکواس کرتا ہے، رسوا ہے، ذلیل ہے،شرمندہ ہوا ہے۔اللہ کی لعنت ہو۔جھوٹے اشتہارات شائع کرنے والا ہے۔اس کی سب باتیں بکواس ہیں۔52 اور اس کا ہیڈنگ بھی کیسا پاکیزہ رکھا ہے۔اشتہار کا نام ہے ضَرْبُ النِّعَالِ عَلَى وَجْهِ الدَّجَال“ یعنی حضرت مسیح موعود دجال ہیں اور میں انکے منہ پر جوتیاں مارتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حجتہ اللہ کتاب کے صفحہ 7 پر اس کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ عبد الحق غزنوی نے مجھے ایک خط میں گالیاں دیتے ہوئے لکھا ہے۔دس ہزار تیرے پر لعنت پھر لعنت لعنت کئی دفعہ لکھا ہے اور آخر میں لکھا ہے عشرة الف مِائَة“ یعنی دس لاکھ دفعہ لعنت اس پر نازل ہو۔پھر یہی مولوی عبدالحق غزنوی (مولوی اسماعیل غزنوی کا چا) حضرت صاحب کے متعلق لکھتا ہے:۔کافر ، اکفر ہے مرزا۔دجال ہے مرزا۔شیطان ہے مرزا۔فرعون ہے مرزا۔قارون ہے مرزا۔ہامان ہے مرزا۔ارڈ پوپو 53 ہے مرزا۔وادی کا وحشی ہے مرزا۔گتا ہے جو ہانپ رہا ہے۔یہ جنگی گتا ہے۔54،،