انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 97 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 97

انوار العلوم جلد 26 97 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت طرح اسماعیل غزنوی کے بیٹے نے ہمارے بنگالی مہمانوں کو ورغلانے کے لئے کہا کہ منان صاحب کی دعوت کھاؤ جو جماعت میں تقویٰ میں سب سے افضل ہے۔پھر 1953ء میں مولوی عبد المنان صاحب نے سلسلہ کے مخالف وہابیوں سے ایک خفیہ ساز باز کی۔چنانچہ ہمیں ایک فائل اور منٹل (ORIENTAL) کمپنی کے دفتر سے ملا ہے جس کے چیئر مین مولوی عبد المنان صاحب تھے۔خدا تعالیٰ نے ان کی عقل ایسی ماری کہ وہ اپنے کئی خطوط وہاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔چنانچہ ایک خط اُن میں مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا ملا ہے جو ان کے سوتیلے بھانجے ہیں اور غزنوی خاندان میں سے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا شدید دشمن رہا ہے۔اور جس کی مخالفت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئی کتابیں لکھی ہیں۔اس میں وہ لکھتے ہیں۔: ” جو امانت آپ کے پاس پڑی ہے ضرورت ہے کہ وہ محفوظ ترین طریق سے میرے پاس پہنچ جائے۔یا تو ان 100 جیپوں میں سے کسی ایک پر جو لاہور آ رہی ہوں اشیاء بھجوا دیں ( معلوم ہوتا ہے سازشی طور پر یہاں سے لاہور تک ایک جال تنا ہوا تھا) یا کسی معتبر آدمی کے ہاتھ جسے میں کرایہ بھی ادا کر دوں گا۔یا اگر آپ صالحہ بیگم زوجہ میر محمد اسحاق صاحب مرحوم کی خبر لینے کے لئے آئیں (وہ 1952ء میں لاہور علاج کے لئے گئی تھیں ) تو آپ اپنے ساتھ لیتے آئیں۔مگر کسی کے ہاتھ بھجوائیں تو بے خطا بھجوائیں ضالع نہ ہو۔“ اس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ 1953 ء سے مولوی عبدالمنان اور سلسلہ کے مخالف وہابیوں میں خفیہ ساز باز جاری تھی۔ایک خط اس فائل میں اللہ رکھا کا مولوی عبد المنان کے نام ملا ہے اس میں اس نے خواہش کی ہے کہ آپ اپنے لنگر خانہ میں مجھے ملازمت دلوادیں۔چنانچہ وہ لکھتا ہے :۔آپ اپنے لنگر خانہ میں مجھے ملا زمت دلوا دیں ( گویا سلسلہ کا لنگر خانہ جلسہ کے کام پر مقرر کرنے کی وجہ سے اب میاں عبدالمنان کا