انوارالعلوم (جلد 26) — Page 96
انوار العلوم جلد 26 96 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت حضرت خلیفہ اول کے غیر احمدی رشتہ داروں نے مختلف کارٹونوں کے ذریعہ سے اس کے لئے پرو پیگنڈا بھی شروع کر دیا ہے اور یہ اشتہارات کثرت کے ساتھ جماعت میں شائع کئے جائیں گے۔ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ایک ٹریکٹ چالیس ہزار چھپا ہے اور کثرت سے ایسے ٹریکٹ جماعت میں شائع کئے جائیں گے۔مہاشہ محمد عمر صاحب کی شہادت وہ کہتے ہیں:۔مہاشہ محمد عمر صاحب کی رپورٹ بھی اسی کی تائید کر رہی ہے کہ اب تک مخالفت بڑھائی جارہی ہے۔میں بتاریخ 24/12/1956 کو جلسہ سالانے کے لئے ڈھاکہ سے ربوہ آ رہا تھا۔جب میں امرتسر ریلوے سٹیشن پر گاڑی سے اُترا تو ایک نوجوان مجھے ملا۔اس نے کہا۔کیا آپ ربوہ جا رہے ہیں؟ میں نے کہا کہ ہاں۔اِس پر اُس نے کہا کہ اگر آپ کو ہماری خدمات کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔کیونکہ ہماری ڈیوٹی لگی ہے کہ جلسہ پر آنے والے احمدیوں کو سہولت کے ساتھ پہنچا دیں۔میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور بازار چلا گیا۔جب ہم بس میں سوار ہوئے تو وہ بھی ہمارے پاس آکر لاہور کے لئے اُس بس میں بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ آپ لوگوں کے لئے کھانے وغیرہ کا انتظام حضرت مولوی عبدالمنان صاحب نے رتن باغ میں کیا ہے اور وہ بڑے متقی ہیں آپ وہاں تشریف لے چلیں۔میں نے پوچھا آپ کا نام کیا ہے؟ اس نے کہا کہ میرا نام ارشد ہے (ممکن ہے اس نے اپنا نام غلط بتایا ہو ہمارے علم میں اس کا نام خالد ہے ) اور میں حضرت مولوی عبد المنان صاحب کا بھانجا ہوں اور مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا لڑکا ہوں۔میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں (مہاشہ محمد عمر ) کہ یہ میں درست کہہ رہا ہوں۔“ گویا جیسے شیطان نے کہا تھا کہ قَالَ اَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ 48 کہ میں آدم سے بہتر ہوں اسی