انوارالعلوم (جلد 26) — Page 55
انوار العلوم جلد 26 55 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَكَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمُ أَجْمَعِينَ۔22 یعنی اے شیطان ! جب میں نے کہا تھا کہ اس آدم کی خاطر اس کی پیدائش کی خوشی میں میرے آگے سجدہ کرو تو تم نے کیوں سجدہ نہیں کیا ؟ یا میں نے کہا تھا کہ آدم کی فرمانبرداری کرو تو تم نے کیوں فرمانبرداری نہیں کی ؟ تو اُس نے جواب دیا میں نے اس لئے ایسا نہیں کیا کہ میں اس سے اچھا ہوں (قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ ) یعنی میری نافرنی کی وجہ رقابت تھی۔مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے (خَلَقْتَنِى مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِيْنِ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان کو آدم سے یہی بغض تھا کہ میں تو اس سے اعلیٰ ہوں پھر اس کو مجھ پر فضیلت کیوں دی گئی۔یہی بغض ابلیس کے ساتھیوں کو آدم کے ساتھیوں سے تھا یعنی دنیا کو دین پر مقدم کرنا ساری مخالفت کا باعث تھا۔وہ یہ نہیں دیکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آدم کو بڑھایا ہے بلکہ وہ یہ دیکھتے تھے کہ ہم پر اس کو فضیلت دے دی گئی ہے۔چنانچہ اس کے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے شیطان ! میرے نظام سے باہر نکل جا ( قَالَ فَاهْبِطُ مِنْهَا ) کیونکہ تیرا کوئی حق نہیں تھا کہ میری جماعت میں شامل ہوتے ہوئے تکبر کرتا اور میرے مقرر کردہ خلیفہ سے اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ( فَمَا يَكُونُ لَكَ أَنْ تَتَكَبَّرَ فِيْهَا) پس نکل جا، کیونکہ ذلّت تیرے نصیب میں ہے ( فَاخْرُجُ إِنَّكَ مِنَ الصُّغِرِينَ ) اُس نے کہا الہی !جب تک یہ قوم ترقی کرے اور دنیا پر غالب آجائے ، مجھے ڈھیل دے اور موقع دے کہ میں ان کو خراب کروں (قَالَ انْظُرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ) اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ہاں ان کی ترقی کے زمانہ تک میں تجھے ڈھیل دوں گا ( قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ ) اس پر شیطان نے کہا کہ مجھے بھی تیری ہی ذات کی قسم ! کہ چونکہ تو نے اپنے نظام کو تباہی سے بچانے کیلئے مجھے ہلاکت میں ڈالا ہے اس لئے میں بھی تیرے نظام پر چلنے والوں کی تباہی کے لئے تیرے سیدھے راستہ پر ڈاکوؤں کی طرح بیٹھوں گا ( قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا قْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ) پھر میں اُن کے پاس کبھی تو اُن کے لیڈروں کے ذریعہ سے آؤں گا (ثُمَّ لَا تِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ ) اور کبھی اُن کے چھوٹے لوگوں کے ذریعہ سے آؤں گا ( وَمِنْ خَلْفِهِمْ ) اور کبھی دینی دلیلیں دے دے کر ورغلاؤں گا ( وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ ) اور کبھی دنیوی طور پر اُن کو ورغلاؤں گا کہ اگر تم نے ان تعلیموں پر عمل کیا تو حکومت مخالف