انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 54 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 54

انوار العلوم جلد 26 54 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت الأولى - صُحُفِ اِبْراهِيمَ وَمُوسَى 21 یعنی جو شخص پاک ہوتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا - ہے۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے اور نمازیں پڑھتا ہے وہ بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔لیکن اے قرآن کریم کے مخاطب ! تم لوگ دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہو یعنی دنیا کو دین پر مقدم کرتے ہو حالانکہ دین دنیا پر مقدم ہے اور قائم رہنے والا ہے۔یہی بات پہلی کتابوں میں بھی لکھی ہوئی ہے۔ابراہیم کی کتاب میں بھی لکھی ہے اور موسی کی کتاب میں بھی یہی بات لکھی ہے۔ان آیات سے جو میں نے پڑھی ہیں ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جو وحی نازل ہوئی تھی ان دونوں میں یہ کہا گیا تھا کہ اے لوگو! آخرت یعنی دین کو دنیا پر مقدم کرو۔دنیا کو دین یعنی آخرت پر مقدم نہ کرو۔ورنہ تمہارا الہی نظام سے ٹکراؤ ہو جائے گا اور تم حق کو نہیں پا سکو گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہی پرانی تعلیم سکھائی گئی اور آپ نے اپنی بیعت میں یہ الفاظ رکھے کہ : میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“ در حقیقت یہی تعلیم ہے جس کے نہ ماننے کی وجہ سے نظامِ آسمانی کی مخالفت کی جاتی ہے یعنی رقابت یا لا لچ یا بغض کی وجہ سے۔آدم کے زمانہ میں چنانچہ آدم کو دیکھ لو شیطان نے اس کے لائے ہوئے نظام کی مخالفت کی۔اس مخالفت کی وجہ کیا تھی؟ قرآن کریم اسے یوں شیطان کی مخالفت بیان فرماتا ہے قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ ۖ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِى مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِيْنِ قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَنْ تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ الصُّغِرِينَ قَالَ انْظُرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ ثُمَّ لَأَتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَابِلِهِمْ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شُكِرِينَ قَالَ اخْرُجُ مِنْهَا مَذْهُ وَمَا مَّدْحُورًا