انوارالعلوم (جلد 25) — Page 25
انوار العلوم جلد 25 25 سیر روحانی (8) ہوئی۔انہوں نے مکھی ماری اور بن گیا کہ ہاتھی مارا ہے۔اور پھر وہی رپورٹ اوپر چلی گئی کہ فلاں شخص سے یہ یہ جرائم ہوئے ہیں۔اور بعض لوگوں کو میں نے دیکھا کہ وہ رشوتیں دے کر اچھے اچھے کام لکھوا دیتے تھے کہ ہم نے فلاں کام کیا ہے، فلاں کام کیا ہے لیکن اُن کے اِن کاموں کی کوئی خاص قدر نہیں ہوتی تھی۔سوائے اس کے کہ بادشاہ کے دربار میں بڑی شہرت ہوتی تھی کہ اس نے فلاں کام کیا ہے۔عالم روحانی کے ڈائری نویس اس کے مقابل پر میں نے قرآنی دفتر دیکھا تو اس میں میں نے یہ پایا کہ تھا تو وہ بھی اسی اور ان کا اعلیٰ درجہ کا نظام شکل میں منظم لیکن وہ ایسی صورت میں تھا کہ اُس میں کسی قسم کی بناوٹ یا کسی قسم کی غلط فہمی یا کسی قسم کا دھوکا یا کسی قسم کی سازش نہیں ہو سکتی تھی۔چنانچہ قرآنی دفتر میں بھی میں نے دیکھا کہ وہاں ڈائریوں کا انتظام ہے۔مگر ساتھ ہی یہ بھی تھا کہ وہاں جھوٹ کی آلائش بالکل نہیں تھی۔چنانچہ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم میں لکھا ہوا تھا وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحفِظِينَ - كَرَامًا كَاتِبِينَ - يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ۔3 یعنی تم پر ہماری طرف سے ڈائری نویس مقرر ہیں لیکن وہ ڈائری نویس حافظ ہیں۔یعنی ان کا یہی کام نہیں کہ تمہارے جرائم لکھیں بلکہ یہ کام بھی اُن کے سپر د کیا گیا ہے کہ تمہیں جرائم کرنے سے روکیں۔اُن کا یہی کام نہیں کہ تمہارے اچھے کاموں کا ریکارڈ کریں بلکہ یہ بھی کام ہے کہ تمہیں اچھے کاموں میں زیادہ کامیاب ہونے میں مدد دیں۔کراما اور پھر یہ ڈائری نویس جو ہم نے مقرر کئے ہیں بڑے اعلیٰ درجہ کے اور اعلیٰ پایہ کے لوگ ہیں جو ہر قسم کی رشوت خوری سے بالا ہیں، سازش سے بالا ہیں، جھوٹ سے بالا ہیں، كَاتِبِینَ اور بڑے محتاط ہیں۔وہ یہ نہیں کرتے کہ اپنے حافظہ میں بات رکھیں بلکہ جیسے آجکل سٹینو ہوتا ہے وہ سٹینو کی طرح ساتھ ساتھ لکھتے چلے جاتے ہیں اور اس لکھنے کی وجہ سے اُن کی بات میں غلطی کا امکان نہیں ہوتا۔يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ۔اور جو کچھ تم کرتے ہو اُس کو وہ جانتے بھی ہیں۔