انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 22 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 22

انوار العلوم جلد 25 22 سیر روحانی (8) ایک اور دوست نے اسی طرح کہا ہے کہ آپ نے زائد کام کر کے آمد پیدا کرنے کے لئے کہا تھا۔میں نے اس کے لئے زائد کام کیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھے 95 روپے ملے ہیں۔وہ 95 روپے میں سلسلہ کی خدمت کے لئے اور اس کی اشاعت کے لئے پیش کرتا ہوں۔میں نے چونکہ خواب میں دیکھا تھا کہ میں آپ کو خود دے رہا ہوں اس لئے میں یہ رقم پیش کرتا ہوں۔محمد خان ولد چودھری نواب خان صاحب منصور آباد ضلع تھر پا کر۔جلسہ میں کوئی چالیس ہزار آدمی بیٹھا تھا۔اس میں سے چلو دو کو تو تو فیق مل گئی ممکن ہے بعض اور نے بھی روپے بھیجے ہوں لیکن مشکل یہ ہے کہ میں زیادہ ملامت بھی نہیں کر سکتا۔میں سارا سال یہی سوچتا رہا ہوں لیکن مجھے کوئی زائد کام کرنا سمجھ میں نہیں آیا۔کئی کئی طریق سوچے۔کبھی یہ سوچا کہ کوئی دوائی اپنے ہاتھ سے کوٹ کاٹ کے بنائیں اور اس کا اشتہار دے دیں۔کبھی کوئی اور تجویز سوچی بہر حال اب تک کسی چیز پر تسلی نہیں ہوئی مگر میں بھی سوچ رہا ہوں کہ کوئی نہ کوئی کام ایسا کروں جس سے زائد آمد پیدا ہو۔اب میں حسب دستور سابق ایک علمی مضمون جس کو پہلے سے میں نے شروع کیا ہوا ہے اُس کا ایک حصہ آج بیان کرتا ہوں۔یہ میرا سیر روحانی“ کا مضمون ہے۔اس کے تین لیکچر شائع ہو گئے ہیں اور آپ لوگوں میں سے بعض نے وہ کتاب خریدی ہو گی اور دیکھ لی ہو گی۔دوسری جلد اس کی انشاء اللہ اگلے سال میں شائع ہو جائے گی۔ہاں یہ بھی میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ قرآن شریف کی انگریزی تفسیر کا اگلا حصہ چھپ رہا ہے۔اس کا خلاصہ مضمون نکال کر میں ان کو ترجمہ کرنے کے لئے دے رہا ہوں۔اور غالباً اگر اللہ تعالی توفیق دے گا تو میں اگلے سال کے شروع میں اس کو ختم کر دوں گا پھر وہ میرے پہلے نوٹ نکال کر نوٹ لکھ دیں گے اور اگلے سال انشاء اللہ تعالی تیسری جلد اس کی شائع ہو جائے گی۔اردو کی جلد بھی جو آخری سپارہ کی باقی ہے انشاء اللہ تعالیٰ شروع سال میں شائع ہو جائے گی"۔(الفضل 16 جنوری 1955ء)