انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 430 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 430

انوار العلوم جلد 25 430 قرون اولیٰ کی مسلمان خو ย جس نے اُسے قید سے نکالا ہے اور اُسے سخت سزا دوں گا۔جب حضرت سعد نے یہ الفاظ کہے تو اُن کی بیوی کو غصہ آگیا اور اُس نے کہا، تجھے شرم نہیں آتی کہ آپ تو درخت پر عرشہ بنا کر اس پر بیٹھا ہوا ہے اور اس شخص کو تُونے قید کیا ہوا ہے جو دشمن کی فوج میں بے دریغ گھس جاتا ہے اور اپنی جان کی پروا نہیں کرتا۔میں نے اُس شخص کو قید سے چھڑایا تھا تم جو چاہو کر لو۔3 غرض عورتوں نے اسلام میں بڑے بڑے کام کئے ہیں۔لیکن یہ صرف اسلام کی ہی بات نہیں اسلام سے پہلے مذاہب کی تاریخ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ گوان مذاہب نے عورتوں کو اُن کے حقوق نہیں دیئے مگر انہوں نے اپنے مذہبوں کے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔مثلاً سب سے پرانا نبی ہندوستان کا کرشن ہے۔تم نے شاید سنا ہو گا کہ کرشن کی گوپیاں ہوتی تھیں جو اُن کے ارد گرد رہتی تھیں۔ہند و تصویریں بناتے ہیں تو کرشن جی کو ایک بچے کی شکل میں دکھاتے ہیں اور پرانے قصوں کے متعلق یہ قاعدہ ہے کہ وہ قصّہ کو مزید ار بنانے کے لئے شکلیں بدلتے رہتے ہیں۔بہر حال کرشن جی کے متعلق جو تصویر میں عام طور پر ملتی ہیں اُن میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ کرشن جی درخت پر چڑھے ہوئے ہیں اور اس درخت کے ارد گرد عورتیں کھڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے ہاتھ میں مکھن اٹھایا ہوا ہے۔کرشن جی درخت سے نیچے اترتے ہیں اور اُن سے مکھن چھین کر لے جاتے ہیں۔در حقیقت تصویری زبان میں اس میں ایک بھاری حکمت بیان کی گئی تھی اور وہ حکمت یہ ہے کہ کسی مذہبی قوم کا مکھن اس کے نو مسلم ہوتے ہیں۔جس طرح دودھ کو بلونے سے مکھن بنتا ہے اسی طرح جب انسانی دماغ کو بلوایا جائے اور سچ اس کے اندر ڈالا جائے تو اس کے نتیجہ میں وہ صداقت کو قبول کر لیتا ہے اور پھر یہ مکھن نبی کے ہاتھ میں جاتا ہے اور وہ اسے اپنی جماعت میں داخل کر لیتا ہے۔پس ان تصویروں میں بتایا گیا ہے کہ کرشن جی کے وقت میں عور تیں تبلیغ کیا کرتی تھیں اور پھر جو لوگ صداقت کو قبول کر لیتے تھے انہیں ساتھ لے کر وہ کرشن جی کے پاس آتیں اور وہ انہیں اپنی جماعت میں داخل کر لیتے۔گو ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ عورتوں کو کرشن جی کا مرید بناتی تھیں یا مر دوں و