انوارالعلوم (جلد 25) — Page 335
انوار العلوم جلد 25 335 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات کہاں ہے کہ ہم اس سے پوچھیں اور یا دو سال بعد غلام رسول بے دین کہا ہو گا جو ہم اس سے پوچھیں گے)۔چودھری بشارت احمد صاحب کہتے ہیں کہ اس کے بعد حیات تاثیر نے جو اپنے آپ کو مرزا کہتا ہے یہ بھی کہا کہ اگر حمید ڈاڈھے سے خطوط کا جواب چاہتے ہو تو اس کو اس قسم کے خطوط لکھا کرو کہ میاں ناصر احمد کو مارنے اور میاں بشیر احمد کے متعلق جو سکیم تھی وہ کہاں تک کامیاب ہے۔اس پر وہ فوراً تڑپ کر جواب دے گا ( دیکھئے ان خبیثوں کو جو ایک طرف تو اپنے خیال میں اپنی طاقت کے بڑھانے کے لئے میاں بشیر احمد کو خلافت کا لالچ دے رہے ہیں۔دوسری طرف ان کے قتل کرنے کے منصوبے بھی کر رہے ہیں۔کیا ایسے لوگ ایماندار یا انسان کہلا سکتے ہیں؟ یہ خبیث اور ان کے ساتھی منافقوں کی طرح تمنائیں کرتے رہیں گے لیکن سوائے ناکامی اور نامرادی کے ان کو کچھ نصیب نہیں ہو گا۔آسمان پر خدا تعالیٰ کی تلوار کھیچ چکی ہے۔اب ان لوگوں سے دوستی کا اظہار کرنے والے لوگ خواہ کسی خاندان سے تعلق رکھتے ہوں اپنے آپ کو بچا کر دیکھیں۔خدا تعالیٰ ان کو دنیا کے ہر گوشہ میں پکڑے گا اور ان کو ان کی بے ایمانی کی سزا دے گا) ڈاکٹر شاہ نواز خانصاحب کا خط مرزا محمود احمد “ سیدی و مطاعی میرے پیارے آقا (آبی وَأُمِّن فِدَاكَ) سَلَّمَكُمُ الله - السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ الفضل مورخہ 25 جولائی میں آج حضور کا پیغام جماعت کے نام پڑھا۔جس سے دل کو سخت رنج و غم ہوا۔خصوصاً اس بات کے تصور سے کہ حضور کی بیماری کی حالت میں بھی منافقین حضور کو دکھ دینے والی باتیں اور حرکتیں کر رہے ہیں۔اس کے متعلق حضور نے جماعت اور افراد سے دو ٹوک فیصلہ طلب فرمایا ہے۔سو عاجز اس کا جواب اولین فرصت میں دے رہا ہے (کہ دیر لگانا نفاق کی علامت ہو گی) (2) پس عرض ہے کہ میں بمع اپنی بیوی اور بچوں کے ایسے شخص کو جو (نعوذبالله)