انوارالعلوم (جلد 25) — Page 229
انوار العلوم جلد 25 229 اور دنیا کو فائدہ پہنچ جائے گا۔خواہ مخواہ اٹیک (ATTACK) سے ایک قسم کا بغض پیدا ہو جاتا ہے۔اگر اس طرح کام کیا جائے تو میرے نزدیک بہت مفید ہو سکتا ہے اور بلاواسطہ اس سے یورپین لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ اُن کو دشمنی روسیوں سے کم ہو جائے گی۔اور روس بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے کیونکہ اس سے دوسرے ملکوں میں محبت پیدا ہو جائے گی۔پس روسی ترجمہ قرآن کی طرف بہت جلد توجہ چاہئے۔مولوی عبد المنان صاحب اور مینٹل ریلیجس کمپنی کے چیئر مین ہیں۔اُن کو خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور مجھے بار بار رپورٹیں بھیجتے رہنا چاہئے۔ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ربوہ کی تعمیر میں بڑی دیر ہو رہی ہے۔میں نے چودھری صاحب کو تحریک کی تو انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے ہی فکر میں تھا۔اب انہوں نے ارادہ کیا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں ان کا مکان بننا شروع ہو جائے۔باقی دوستوں کو بھی جلد جلد مکان بنانے چاہیں۔زمینیں بھی اب محکمہ والوں نے سستی کر دی ، جلد ہیں۔جن لوگوں کے پاس زمینیں نہیں ہیں اُن کو زمینیں لینی چاہیں تاکہ جلد سے ربوہ کی تعمیر ہو جائے۔مرکز اگر مضبوط ہو جائے تو اس کے کئی فوائد ہوتے ہیں۔چندے کی نگرانی بھی اچھی طرح ہو سکتی ہے اور کالج اور سکولوں کی آبادی بھی ہو جاتی ہیں۔پس دوستوں کو ربوہ میں جلد سے جلد زمینیں خریدنی چاہئیں۔اب زمینیں سستی ہو گئی ہیں اور قسطیں بھی مقرر ہو گئی ہیں۔اسی طرح جنہوں نے زمینیں خریدی ہوئی ہیں وہ تعمیر کا انتظام کریں۔اور جن کو کوئی انڈسٹری آتی ہے وہ یہاں انڈسٹریاں کھولیں۔اور جو پہلے سے ربوہ میں انڈسٹریاں جاری ہیں خصوصاً تحریک کی اُن کا مال خرید نے اور دوسروں کو خریدنے کی تحریک کرنے کو بھی ایک دینی خدمت سمجھیں تا کہ ان کے ذریعہ سے جماعت کے اموال بڑھیں اور اسلام کی تبلیغ ترقی کرے۔اب میں سمجھتا ہوں کہ میں نے ڈاکٹری مشورہ سے بہت زیادہ تقریر کر لی۔پس میں اسی پر آج کی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے کل بھی کچھ بولنے کی توفیق دے دے اور جلسہ خیر وعافیت سے ختم ہو جائے۔اب آخر میں آکر میر اسر