انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 228

انوار العلوم جلد 25 228 متفرق امور پھر اس تحریک میں حصہ لینے کی نصیحت کرتا ہوں تا کہ جلد سے جلد بیرونی ممالک میں مساجد قائم کی جاسکیں۔پھر میں نصیحت کرتا ہوں کہ ربوہ میں انڈسٹریاں قائم کی جائیں۔اب تک سارا ربوہ انجمن کی آمد پر آباد ہے اور یہ بڑی خطرناک چیز ہے۔شہر اچھی طرح تبھی بنتے ہیں جب اُن کے اندر انڈسٹری ہو۔پس یہاں انڈسٹریاں قائم کرنی چاہیں اور جن کو کوئی فن آتا ہو وہ یہاں آکر کام کریں۔ایک اہم کام یہ ہے کہ روسی ترجمہ قرآن جلد شائع کیا جائے۔روس میں آٹھ کروڑ مسلمان ہیں مگر وہ لوگ اسلام سے دور جاچکے ہیں۔ہمارے ایک دوست تھے جو امریکہ کی طرف سے کسی عہدہ پر مقرر تھے انہیں ایک روسی کر نیل ملا۔انہوں نے اس سے پوچھا کہ تمہارے نام سے تو پتہ لگتا ہے کہ تم مسلمان ہو۔کیا تم قرآن پڑھا کرتے ہو ؟ کہنے لگا میری دادی تو پڑھا کرتی تھی لیکن مجھے کچھ نہیں پتہ کیونکہ ہمیں اب یہ زبان نہیں آتی۔اس لئے ہم اب قرآن نہیں پڑھتے۔ابھی کچھ لوگ امریکہ اور مصر سے وہاں گئے تھے انہوں نے بھی بتایا کہ وہاں نوجوانوں کو قرآن کا بالکل پتہ ہی نہیں۔صرف بڑھے پڑھتے ہیں اور مسجدوں میں نمازوں کے لئے آتے ہیں۔اب وہاں عربی کا رواج نہیں رہا۔اب اگر قرآن کا روسی ترجمہ وہاں چلا جائے تو یہ آٹھ کروڑ مسلمان بچ سکتا ہے۔پس آٹھ کروڑ مسلمانوں کے بچانے کے لئے روسی ترجمہ قرآن بڑی جلدی شائع ہونا چاہئے۔میں نے اس کے لئے ہدایتیں دے دی ہیں اور چودھری صاحب کو بھی کہا ہے۔وہ امریکہ جاتے رہتے ہیں۔وہ کوشش کریں کہ کوئی اچھا لائق آدمی روسی زبان کا ماہر مل جائے۔مبلغوں کو بھی میں نے لکھوایا ہے۔یہ خرچ بہت بڑا ہے۔میرا خیال ہے کہ شاید آٹھ دس لاکھ روپیہ میں یہ ترجمہ چھپے گا مگر بہر حال اپنی اپنی جگہ پر اس کے متعلق تحریک کرو۔اگر ترجمہ قرآن کرنے والے احتیاط سے ترجمہ کریں اور خواہ مخواہ رستہ چھوڑ کر روسی نظام پر حملہ نہ کریں صرف اس اخلاقی اور روحانی تعلیم پر زور دیں جو قرآن کریم میں ہے تو اس اخلاقی اور روحانی تعلیم میں وہ لوگ خود بخو د سموئے جائیں گے