انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 216 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 216

انوار العلوم جلد 25 216 متفرق امور عشق ہے۔یورپ کے سفر میں وہ میرے ساتھ تھے اور میر ادل بہلانے کے لئے اپنا کام چھوڑ کر آگئے تھے۔میں نے دیکھا موٹر میں کہیں جارہے ہوتے تو انہوں نے ذرا پیچھے منہ موڑنا اور کہنا کہ فلاں مضمون کے متعلق کوئی آیت ہو یا کوئی نکتہ ہو تو مجھے بتایا جائے۔میں مضمون کی تیاری کر رہا ہوں۔اس طریق پر تم بھی اتنا علم حاصل کر سکتے ہو کہ میں کتابوں میں بھی تم کو نہیں مل سکتا۔مثلاً میں نماز پڑھنے نکلا تو جب نماز کے بعد میں مسجد میں بیٹھ جاؤں تم پیش کرو کہ یہ سوال ہے یہ حل نہیں ہو تا۔اس طرح تم اپنا علم بڑھاتے چلے جاؤ۔میر اتو اس بیماری کی وجہ سے حافظہ بڑا خراب ہو گیا ہے لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ابھی بہت کچھ یاد ہے۔تم آکر پوچھتے رہو اس سے علم تازہ ہو جاتا ہے۔اور اگر کوئی بات بھولی ہوئی ہو تو پاس علماء بیٹھے ہوتے ہیں اُن سے کہہ دیا کہ فلاں بات حدیث سے نکال دو۔اِس سے میرا بھی علم تازہ ہو جائے گا اور تمہارا بھی علم بڑھے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ ربوہ سے سو سو دو دو سو میل کے اندر جتنے لوگ ہیں ان کو تو یہ اقرار کرنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی طرح ہم نے تین چار دفعہ مہینہ میں ضرور پہنچنا ہے۔وہ ہر اتوار کو آپہنچتے تھے۔مفتی محمد صادق صاحب کو تو تم نے دیکھا ہے۔ان کی صحت کتنی کمزور ہے مگر وہ کمزور شخص ہر اتوار کو بٹالہ سے بارہ میل پیدل چل کر قادیان آ پہنچتا تھا۔اسی طرح منشی اروڑے خاں صاحب مرحوم کپور تھلہ سے چلتے تھے اور قادیان آتے تھے۔اُس وقت ان کی تنخواہ صرف پانچ چھ روپے ہوتی تھی۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو وہ آئے اور آکر مجھے پیغام بھیجا کہ ملنا ہے۔میں باہر آیا تو انہوں نے مصافحہ کیا اور تین یا چار اشرفیاں میرے ہاتھ میں دے دیں اور پھر رونے لگے۔میں نے سمجھا کہ شاید حضرت صاحب کی وفات کی وجہ سے رو رہے ہیں مگر ان کی چیچنیں نکلتی چلی گئیں اور ہچکی بندھ گئی۔میں نے سمجھا کہ اس کے علاوہ کچھ اور بات بھی ہے اور انہیں کوئی اور واقعہ یاد آیا ہے۔میں اُن کو تسلی دیتا چلا جاؤں کہ صبر کیجئے کہ اللہ تعالیٰ کی یہی مشیت تھی۔آخر بڑی مشکل سے چپ ہوئے۔مگر چپ کر کے دوبارہ ہچکی لی اور رونے لگ گئے۔میری طبیعت بھی کچھ گھبرائی مگر میں نے صبر کیا۔آخر کہنے لگے میری