انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 162

انوار العلوم جلد 25 162 افریقن احمدیوں کے نام انقلاب آفرین پیغام ہے کہ تمام نسلیں اور قومیں برابر ہیں۔جب وہ کوئی اپنا فرستادہ دنیا میں بھیجتا ہے تو وہ کافی ذہانت اُن لوگوں کو بھی عطا فرماتا ہے جن کو مخاطب کیا جاتا ہے کہ وہ اس رسول کو قبول کریں۔اگر آپ کے پاس یہ ذہانت نہیں یا دوسرے الفاظ میں آپ ایک مکمتر نسل ہیں تو مَعَاذَ اللہ یہ خدا کا ہے کہ اُس نے ایک ایسی قوم کی طرف اپنا مامور بھیجا جو ذہانت سے خالی تھی کہ اُس کو قبول کر سکے۔لیکن معاملہ یہ نہیں ہے۔اسلام کہتا ہے کہ یورپ ، امریکہ ، ایشیا، افریقہ اور دور دراز جزیروں کے سب باشندے برابر ہیں۔تمام کو قوت عقل اور قوتِ علم و ایجاد عطا کی گئی ہے۔گوامریکن اپنے تئیں ایک فوق البشر مخلق سمجھتے ہیں اور یورپین سے بھی نفرت کرتے ہیں اور یورپ کے لوگ ایشیائیوں کو بنظر حقارت دیکھتے ہیں مگر جہاں تک تحریک احمدیت کا تعلق ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ( اور جب میں یہ کہتا ہوں تو میری مراد اُن تمام احمدیوں سے ہے جو میرے متبع ہیں) ہم سمجھتے ہیں کہ زمین پر بسنے والے تمام لوگ برابر ہیں۔ہم تمام برابر ہیں اور ایک جیسی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی زندگی میں کبھی کسی احمدی کو یہ اجازت دینے کے لئے تیار نہیں ہوں گا کہ وہ مذکورہ بالا خیالات کو جو دُنیا میں رائج ہیں اختیار کرے۔بالکل اسی طرح جس طرح آنحضرت علی ایم نے اشاد فرمایا کہ وہ ایسے خیالات کو اپنی ایڑیوں کے نیچے کچل دیں گے۔پس میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں بھی ایسے نظریات کو اپنے پاؤں تلے مسل دوں گا۔پس جائیں اور اپنے آپ کو سچا احمد ی ثابت کریں اور اپنے بھائیوں کو بتائیں کہ آپ پاکستان گئے تھے اور ربوہ میں بھی آپ نے بچشم خود دیکھا کہ پاکستان میں بھی آپ کے بھائی ہیں جو آپ کے جذبات کا احساس کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ تمام احمدی برابر ہیں اور یہ کہ آپ نے پاکستانیوں اور افریقنوں میں کوئی الگ رنگ نہیں دیکھا۔پاکستانی اپنے افریقن بھائیوں کو اپنے عزیز و اقارب کی طرح دیکھتے ہیں۔میں افریقنوں سے بھی اسی قربانی کی توقع کرتا ہوں اور آپ سے کہتا ہوں کہ آپ تبلیغ کریں اور پیغام اسلام افریقہ کے کونے کونے تک پہنچادیں۔ربوہ ہمیشہ آپ کا انتظار کرے گا کہ آپ گولڈ کوسٹ کے ہر فرد کو احمدیت کی آغوش میں لے آئیں جو حقیقی اسلام اور خدا کا دین ہے۔66