انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 161 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 161

افریقن احمدیوں کے نام انقلاب آفرین پیغام 66 161 انوار العلوم جلد 25 So, go and prove yourselves true Ahmadies۔Tell your brothers that you went to Pakistan and Rabwah and found that in Pakistan also there are brothers who feel for you and consider all Ahmadies as equal, and that you did not see Pakistanees rather Africans in different colours۔They are looking towards their African brothers as their own kith and kin۔I am expecting the same sacrifice from Africans and ask you to preach and convey the message of Islam to every corner of your country۔66 Rabwah will always look forward to you to bring every body in the Gold Coast into the fold of Ahmadiyyat, or the true Islam, the religion of God۔" (The Review of Religions, September, 1955, page: 532,533) ترجمہ ” یعنی میں یہ نوشتہ دیوار پڑھ رہا ہوں کہ آپ کی (افریقن) نسل کے لئے ایک عظیم مستقبل مقدر ہے۔اُس کا شاندار زمانہ قریب تر آرہا ہے، خدا نے ماضی میں بھی کسی قوم کو نہیں چھوڑا نہ آئندہ نظر انداز کرے گا۔وہ بعض اوقات کسی ایک قوم اور بڑاعظم کو موقع دیتا ہے اور پھر ایک دوسری قوم اور دوسرے بڑ اعظم کو منتخب فرماتا ہے۔ایک لمبے عرصے تک آپ لوگوں پر ظلم کیا گیا اور دوسروں کے محکوم رہے۔آب آپ کا وقت ہے۔لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا گیا کہ افریقن ایک کمتر قوم ہیں خود میں اپنے متعلق بھی کہہ سکتا ہوں کہ اپنے اُس عہد شباب میں جبکہ میں انگریزی کتابیں پڑھا کرتا تھا تو میرا بھی یہ خیال تھا۔لیکن بڑے ہو کر جب میں نے قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ کچھ غلط تھا۔خدا تعالیٰ نے آپ کی قوم سے کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا۔خدا تعالیٰ فرماتا