انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 95 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 95

انوار العلوم جلد 25 95 احباب جماعت کے نام پیغامات سے جارہا ہوں اس لئے امید ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے بہت سا انگریزی سکہ خریدنے کی اجازت مل جائے گی۔لیکن وہ لوگ جن پر پاکستانی قانون نہیں چلتا اگر انگریزی سکہ ہمیں مہیا کر دیں تو انٹر نیشنل قانون کے ماتحت یہ مجرم نہیں۔اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ اپنے فرض کو سمجھ سکیں، ادا کر سکیں تا کہ اگر وحی جلی ان پر نازل نہیں ہوئی تو وحی خفی تو ان پر نازل ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ 1 عنقریب تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن پر ہم وحی کریں گے۔گویا جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مدد کر تا تھاوہ وحی کے ماتحت کرتا تھا۔یہی معاملہ خدا کا میرے ساتھ رہا ہے۔میں نے تو ہمیشہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ پکڑا ہے اور اس سے کہا ہے کہ اپنے نوکر کو دوسروں کی ڈیوڑھی سے مانگ کر گزارہ کرنے پر مجبور مت کر۔اس میں نوکر کی ہتک نہیں آقا کی ہتک ہے۔اگر میرا نو کر دوسرے کے گھر سے روٹی مانگے تو وہ میری عزت برباد کرتا ہے۔اس لئے کبھی انسان کے مال پر نہ میں نے نظر رکھی ہے نہ آئندہ کبھی رکھوں گا۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ میری خود ہی مدد کی ہے اور آئندہ بھی وہی مدد کرے گا۔کسی نے میری مدد نہیں کی کہ خدا تعالیٰ نے اُس سے بیبیوں گنے اُس کی مدد نہ کی ہو۔در جنوں مثالیں اس کی موجود ہیں جو چاہے میں اس کا ثبوت دے سکتا ہوں تاکہ کوئی یہ نہ شبہ کرے کہ میں لوگوں پر اثر ڈالنے کے لئے یہ بات کر رہا ہوں۔آخر وہ اس کا کیا جواب دے گا کہ ایک شخص جو بالکل غریب حالت میں تھا اُس نے میری مدد کی تو اللہ تعالیٰ نے اُس کو دولت دے دی یا اُس کی اولاد کو اتنی تعلیم دلا دی کہ وہ صاحب اثر ورسوخ بن گیا۔خیال ہے خدا توفیق دے تو اپریل میں ہوائی جہاز کے ذریعہ سے جاؤں۔احباب دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے راستہ کھول دے اور اگر یہ سفر اللہ تعالیٰ کی منشاء کے بموجب ہے تو اس کو صحت کا موجب بنائے۔دوستوں نے سفر امریکہ کے لئے گزشتہ شوری پر ایک چندہ کی تحریک کی تھی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حفاظت خاص یعنی جماعت احمدیہ کے امام کی حفاظت کے لئے جور قوم تجویز کی گئی تھیں گو کافی روپیہ