انوارالعلوم (جلد 24) — Page 535
انوار العلوم جلد 24 535 سال 1954ء کے اہم واقعات بعض فتاویٰ بھی جمع کئے ہیں۔نہ معلوم وہ ہیں جن میں وہ بھی اُس وقت بیٹھے ہوئے تھے یا ان کو پسند تھے کہ انہوں نے لکھ لئے لیکن اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض خیالات اور آپ کے افکار بعض مسائل کے متعلق نہایت اعلیٰ درجہ کے لکھے گئے ہیں بلکہ ایک حوالہ تو ایسا ہے جس کی ہم کو تلاش رہی اور پہلے ہم کو نہیں ملا اس میں ہمیں مل گیا یہ بھی اچھی دلچسپ کتاب ہے۔اسی طرح مرکز میں کتب کی اشاعت کے لئے دو کمپنیاں بنائی گئی ہیں۔ایک غیر اردو کتب کی اشاعت کے لئے اور ایک اردو کتب کی اشاعت کے لئے۔یا یہ کہہ لو کہ ایک پاکستانی اور ہندوستانی علاقوں کے لٹریچر کی اشاعت کے لئے اور ایک غیر پاکستانی اور غیر ہندوستانی لٹریچر کی اشاعت کے لئے۔جو کمپنی انگریزی اور دوسری غیر زبانوں کا لٹریچر تیار کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے اس کی طرف سے مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں دوستوں کو توجہ دلاؤں کہ اس کے دولاکھ روپے کے حصے ابھی قابلِ فروخت ہیں۔ہیں ہیں روپیہ کا حصہ ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ دس ہزار حصہ ابھی قابلِ فروخت ہے لیکن ایک وقت میں صرف پانچ روپے دینے پڑتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ دوستوں کو تحریک کی جائے کہ جن کو توفیق ہو وہ اس میں حصہ لیں تاکہ لٹریچر کی اشاعت زیادہ سے زیادہ کی جاسکے۔اس وقت تک ان کی طرف سے ڈچ ترجمہ قرآن اور جرمن ترجمۃ القرآن شائع ہو چکا ہے اور انگریزی ترجمۃ القرآن کل مجھے ملا ہے۔یہ ابھی مکمل نہیں ہے۔انہوں نے اس کی جلد بندی صرف جلسہ کے لوگوں کو دکھانے کے لئے کر دی ہے ورنہ اس میں ابھی دیباچہ شامل ہونا ہے۔پر لیس والوں نے کہا ہے کہ ان دنوں ہمیں کرسمس کا کام ہے ہم اس وقت نہیں چھاپ سکتے دو تین مہینہ کے بعد چھاپیں گے اس لئے انہوں نے یہ شکل آپ لوگوں کو دکھانے کے لئے بھیج دی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ کئی لوگ ساری جلدوں میں قرآن شریف نہیں خرید سکتے اور پڑھ بھی نہیں سکتے اس لئے یہ ترجمہ انشاء اللہ مفید ثابت ہو گا اور انگریزی جاننے والے ملکوں میں مثلاً انگلینڈ اور امریکہ اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وغیرہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے