انوارالعلوم (جلد 24) — Page 507
انوار العلوم جلد 24 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 507 سال 1954ء کے اہم واقعات نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ سال 1954ء کے اہم واقعات (فرمودہ 27 دسمبر 1954ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: ”آج میں پہلے دن کی تقریر جو عام طور پر تربیتی اور اصلاحی تقریر ہوا کرتی ہے اس کے سلسلہ میں کچھ بیان کروں گا لیکن یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ کچھ میری کمزوری کی وجہ سے ، کچھ اس دفعہ کی شدید سردی کی وجہ سے (یا پھر مجھے معلوم ہوتی ہے ممکن ہے باقی لوگوں کو معلوم نہ ہوتی ہو) اور کچھ اس بیماری کی وجہ سے جو کمر درد کی صورت میں ظاہر ہوئی تھی میری حالت جسمانی اس وقت ایسی ہے کہ میں زیادہ دیر تک اور لمبا بول نہیں سکتا ملاقاتوں کی وجہ سے اور سردی میں بیٹھنے کی وجہ سے کمر کی درد بہت زیادہ تیز ہو گئی ہے۔ذراسی بھی حرکت ہو جائے تو تکلیف زیادہ ہونے لگ جاتی ہے۔اسی طرح آج آپ ہی آپ شاید گردو غبار کی وجہ سے میرا گلا بیٹھنا شروع ہو گیا ہے اور نزلہ اور سر درد بھی ہو گیا ہے اور بخار بھی محسوس ہو رہا ہے۔میں اپنی طرف سے تو یہ علاج کر کے آیا ہوں کہ سر درد کے لئے دوا کھائی ہے، نزلہ کے لئے اے پی سی کی پڑیا کھائی ہے۔اس طرح اپنی طرف سے کوشش کی ہے کہ میں ایک حد تک اپنے فرض کو ادا کر سکوں مگر پھر بھی میں معذرت کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر میں اپنے فرض کو پوری طرح ادا نہ کر سکوں تو دوست اس بات کو یاد رکھیں کہ میری صحت ان دنوں میں ایسی نہیں ہے کہ میں زیادہ بوجھ برداشت کر سکوں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ تقریر زیادہ تر تربیتی ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی اس میں