انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 442

انوار العلوم جلد 24 442 مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفار رڈ کر دیا تھا۔اس لئے کہ انتخاب میں جنبہ داری اور پارٹی بازی سے کام لیا گیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ آج سے مجلس خدام الاحمدیہ کا صدر میں خود ہوں گا۔تا تمہیں اس بات کی تحریک ہو کہ تم صحیح اسلامی روح اپنے اندر پیدا کر و۔اگر صحیح اسلامی روح کسی کے انتخاب کے خلاف جاتی ہے تو تم اُس کے خلاف جاؤ۔میں مناسب نہیں سمجھتا کہ تم میں سے ہر ایک کو کھڑا کر کے دریافت کروں کہ اسے کسی اور نے کسی شخص کو ووٹ دینے کے لئے کہا تھا یا نہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اس قسم کے انتخابات عقل کے خلاف ہوتے ہیں۔انتخاب کے وقت ہمیشہ قابلیت دیکھنی چاہئے۔میں جانتا ہوں کہ مرزا ناصر احمد میں پہلے کئی نقائص تھے جو بعد میں دور ہو گئے لیکن منور احمد میں وہ قابلیت نہیں جو ناصر احمد میں تھی لیکن بہر حال چونکہ اس کو اس کام میں ایک حد تک تجربہ ہے اگر وہ اپنی اصلاح کر لے گا تو اس کام کو کر لے گا۔اس لئے میں اس کا نام نائب صدر کے لئے منظور کرتاہوں مگر یاد رہے کہ کام کو لٹکایا نہ جائے۔کام کو لٹکانا قوم کو ذلت کی طرف لے جاتا ہے۔انگریزوں میں ایک اصطلاح مشہور ہے اور وہ ہے ریڈ ٹیپ ازم۔جب کسی سوال کا جواب فوری طور پر نہ دینا ہو یا ایک چیز پہلے ایک شخص کے پاس جائے پھر دوسرے کے پاس جائے پھر تیسرے کے پاس جائے اور اس طرح اس کا جواب آنے میں پانچ چھ ماہ کا عرصہ لگ جائے تو اس کا نام انہوں نے ریڈ ٹیپ ازم رکھا ہے لیکن اس لعنت سے بھی بڑی لعنت ہمارے حصہ میں آئی ہے۔ہمارے مقابلہ میں انگریز کی نسبت جوں کے مقابلہ میں گاڑی کی ہے۔جو رفتار ایک جوں کی گاڑی کے مقابلہ میں ہوتی ہے وہی انگریز کے مقابلہ میں ہماری رفتار ہے۔جس تیزی اور تندہی سے انگریز کام کرتے ہیں ہم نہیں کرتے اگر انگریزوں کا ریڈ ٹیپ ازم ہم میں آجائے تو پتہ نہیں ہم میں کس قدر تیزی آجائے ایک واقعہ مشہور ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ ہم اپنے کاموں میں جس قدر سستی اور غفلت سے کام لیتے ہیں۔راجپوتانہ کا ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہاں کسی گھر میں آگ لگ گئی۔پانچ سات میل پر کوئی قصبہ تھا جہاں فائر بریگیڈ تھا۔اس نے وہاں فون کیا کہ میرے گھر کو آگ لگ گئی ہے فائر بریگیڈ بھیجو اؤ تا آگ بجھائی جاسکے۔اسے جواب ملا کہ فائر بریگیڈ کو روانگی کا حکم -