انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 190

انوار العلوم جلد 24 190 متفرق امور جو ایجنٹ مقرر کیا اُس نے یہ کہا کہ مجھ سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ جو سلسلہ حصہ خرید چکا ہے وہ آدھی رقم یعنی اڑھائی لاکھ کے سلسلہ خرید چکا تھا) اس پر بھی اُسے کمیشن دیا جائے گا۔تو یہ مجھے بڑا ظلم معلوم ہوا کہ ہم نے جو کمپنی بنائی ہے تو بنانے سے پہلے حصے دیئے ہیں وہ ایک دن میں آکے ہم سے چھ ہزار روپیہ لے جائے۔تو اِس وجہ سے میں نے اس کو روک دیا تھا مگر بعد میں مجھے تسلی دلائی گئی ہے کہ وہ غلط فہمی تھی یہ کوئی وعدہ نہیں ہے کہ اُس کو اُن حصوں پر جو پہلے ہمارے فیصل شدہ تھے کوئی کمیشن دیا جائے گا لیکن جو کوشش سے وہ لائے یا کوشش کے دوران میں اگر کوئی نئے حصے آئیں تو بیشک یہ قاعدہ مقر ر ہے کہ اُن میں اسے کمیشن مل جائے۔اور اس کے متعلق میں نے ہدایت دی ہے کہ جب کوئی شخص لے تو وہ روپیہ براہ راست بھجوائے اور یہاں سے فوراً رسید چلی جائے چاہے وہ بچی رسید ہو بعد میں پکی ہو جائے خزانہ میں ایساعام ہو تا ہے۔تو یہ وعدہ لے لیا ہے اس لئے جو دوست ثواب میں حصہ لینا چاہیں وہ شامل ہو جائیں۔یہ الشرکۃ الاسلامیہ جو ہے یہ ساڑھے تین لاکھ کی ہے جو اور میٹل ہے وہ پانچ لاکھ کی ہے۔اس پانچ لاکھ میں سے اڑھائی لاکھ کی رقم سلسلہ خریدے گا اور اِس ساڑھے تین لاکھ میں سے ایک لاکھ ہزار کے حصے سلسلہ خریدے گا باقی ایک لاکھ پچھتر ہزار کے حصے لوگوں کے لئے ہوں گے اور اُدھر سے اڑھائی لاکھ کے حصے کُھلے ہوئے ہیں۔کچھ کم۔کیونکہ کچھ اور صدرانجمن احمدیہ نے حصے لینے ہیں۔اُدھر تحریک نے کچھ لینے ہیں۔بہر حال انہوں نے کچھ کتابیں شائع کی ہیں گو وہ بے اصولی ہیں اِس لئے کہ جب تک کمپنی نہیں بن جاتی اُس کی طرف سے کتاب شائع کرنی ٹھیک نہیں ہوتی۔ممکن ہے اگلے حصہ دار آکے کہیں کہ ہم اس کو تجارتی رنگ میں مفید نہیں سمجھتے ان کو Wait کرنا چاہیے تھا مگر کچھ تو ایسی چیزیں ہیں کہ جو شائع ہونے کے بعد بھی چونکہ سلسلہ کے مال سے ہی چھپی ہیں اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں۔مثلاً:- (1) ڈچ کا ترجمہ قرآن شریف کا چھپا ہے، (2) Message of Ahmadiyyat چھپا ہے۔