انوارالعلوم (جلد 24) — Page 94
انوار العلوم جلد 24 94 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی کی وجہ سے احمدیت کی تبلیغ پھیلتی چلی گئی۔146 یعنی چونکہ احمدی مسلمان کہلاتے تھے اس لئے ان کی تبلیغ پھیلتی گئی۔یہ بھی سخت خلاف واقعہ امر ہے۔ہندوستان میں چالیس لاکھ عیسائی ہیں جن میں سے چار پانچ لاکھ مسلمان سے عیسائی ہوا ہے۔اسی طرح مصر، شام، فلپائن، انڈونیشیا، برٹش بورنیو اور افریقہ میں پچاس لاکھ کے قریب مسلمان عیسائی ہوا ہے۔جماعت احمدیہ کی تو ساری تعداد چار پانچ لاکھ ہے۔اگر احمدیوں کے مسلمانوں کا حصہ قرار پانے کی وجہ سے احمدیت کی تبلیغ پھیلتی چلی گئی تو یہ جو پونے کروڑ کے قریب مسلمان عیسائی ہو چکا ہے کیا وہ بھی عیسائیوں کے مسلمان کہلانے کی وجہ سے ہو ا تھا؟ مودودی صاحب مسلمانوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی مسلمان کہلا کر ان کے عقائد بگاڑے تو وہ بگڑ سکتے ہیں لیکن اگر اسی مبلغ کو زبر دستی غیر مسلم کہا جائے تو پھر مسلمان محفوظ ہو جاتے ہیں۔اگر یہ بات سچ ہے تو بہائیوں کے دعویٰ کے مطابق پندرہ بیس لاکھ ایرانی اور عرب بہائی ہو چکا ہے۔وہ کیوں بہائی ہو گئے تھے ؟ بہائیوں کو تو اسلام کا لیبل نہیں لگا ہوا۔پھر افریقہ اور ایشیا کے مختلف ملکوں میں پونے کروڑ کے قریب مسلمان عیسائی ہو گیا ہے، وہ کیوں عیسائی ہو گیا ہے ؟ عیسائیت پر تو اسلام کا لیبل نہیں لگا ہو ا۔صاف بات ہے کہ وہ لوگ اس لئے عیسائی ہو گئے اور اس لئے بہائی ہوئے کہ ان کی صحیح تربیت نہیں کی گئی تھی۔ان کو اسلام کی صحیح تعلیم نہیں بتائی گئی تھی اور جب تک کسی قوم کی صحیح تربیت نہ ہو اور ان کو اپنے مذہب کی صحیح تعلیم نہ دی جائے۔وہ دوسرے مذہب کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔حق تو یہ ہے کہ احمدیت کے یورپ میں پھیلنے میں بڑی روک یہی ہے کہ احمدی مسلمان کہلاتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف عیسائیوں کے دلوں میں سخت جذبہ نفرت پیدا کیا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کو متواتر یورپین مستشرقین نے کہا ہے کہ تم اسلام کا نام چھوڑ دو پھر دیکھو کہ تمہاری تبلیغ عیسائیوں میں کثرت سے پھیلنے لگ جائے گی جس طرح بہائیوں کی تبلیغ ان میں پھیل رہی ہے مگر ہم نے کبھی اس کو برداشت نہیں کیا کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان رہنا چاہتے ہیں اور اسلام میں ہی۔