انوارالعلوم (جلد 23) — Page 514
انوار العلوم جلد 23 514 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات نازل ہوتی ہے البتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی وحی میں ایک فرق تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی شریعت جدیدہ والی نازل ہوتی تھی اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی وحی غیر تشریعی اور ظلتی ہے یعنی یہ نعمت آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور آپ کے فیض سے ملی ہے ماسوا اس کے دوسرا فرق یہ بھی ہے کہ قرآنی وحی کے ماننے کے لئے بانی سلسلہ احمدیہ کی تصدیق کی ضرورت نہیں بلکہ اگر قرآن مجید حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تصدیق نہ کرتا ہو تو ہم ہر گز ان پر ایمان نہ لاتے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی وحی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی میں بلحاظ مرتبہ فرق کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں: سنو ! خدا کی لعنت ان پر جو دعویٰ کریں کہ وہ قرآن کی مثل لا سکتے ہیں۔قرآن کریم معجزہ ہے جس کی مثل کوئی انس و جن نہیں لا سکتا اور اس میں وہ معارف اور خوبیاں جمع ہیں جنہیں انسانی علم جمع نہیں کر سکتا بلکہ وہ ایسی وحی ہے کہ اس کی مثل اور کوئی وحی بھی نہیں۔اگر چہ رحمان کی طرف سے اس کے بعد اور کوئی وحی بھی ہو اس لئے کہ وحی رسانی میں خدا کی تجلیات ہیں اور یہ یقینی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کی تجلی جیسی کہ خاتم الانبیاء پر ہوئی ہے ایسی کسی پر نہ پہلے ہوئی اور نہ کبھی پیچھے ہو گی“۔34 سوال نمبر 5: (الف) کیا احمد یہ عقیدہ میں یہ شامل ہے کہ ایسے اشخاص کا جنازہ جو مرزا صاحب پر یقین نہیں رکھتے INFRUCTUOUS 35 ہے؟ پریم (ب) کیا احمد یہ عقائد میں ایسی نماز جنازہ کے خلاف کوئی حکم موجود جواب ہے؟ 35 (الف) احمد یہ کریڈ (CREED) میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو نہیں مانتا اس کے حق میں نماز جنازہ 66 "INFRUCTUOUS" ہے۔