انوارالعلوم (جلد 23) — Page 42
انوار العلوم جلد 23 42 احرار کو چیلنج تحریر کے علاوہ دس ہزار روپیہ بھی دینے کے لئے تیار ہوں۔یہ روپیہ بینک کے پاس تین ماہ کی میعاد تک کے لئے ثالثوں کے پاس جمع رہے گا۔اگر اس عرصہ میں اُنہوں نے فیصلہ نہ کیا اور نہ مزید مہلت مجھ سے طلب کی تو مجھے واپس مل جائے گا اور سمجھا جائے گا کہ ثالث کسی وجہ سے فیصلہ دینے کے لئے تیار نہیں اور اس صورت میں دونوں فریق کو اجازت ہو گی کہ اپنے نمائندے سے فریقین کی تحریریں لے کر خود شائع کر دیں۔خاکسار مرزا محمود احمد "03-10-1952 (الفضل 4 اکتوبر 1952ء)