انوارالعلوم (جلد 23) — Page 357
انوار العلوم جلد 23 357 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ تحق ہے سزا کا مستوجب نہیں۔کوئی قوم اپنے سپاہیوں کو اس بات پر ملامت نہیں کیا کرتی کہ وہ فتح پانے سے پہلے کیوں مارے گئے “ 270 پھر وہ لکھتے ہیں:۔بات یہ ہے کہ اصل چیز محبت الہی ہے اور یہ رستہ شریعت نے اُسی کے لئے تجویز کیا ہے جس کا دل اللہ تعالیٰ کے عشق اور اُس کی محبت سے لبریز ہو گا۔۔۔۔۔۔یہ انعام اُسی کے لئے مقدر ہے جس کا دل اللہ تعالیٰ کی محبت سے سرشار ہو گا اور جو اپنی تمام کو تاہیوں کے باوجود محبت الہی کی آگ اپنے اندر رکھتا ہو گا اور یقیناً جس دل میں خدا تعالیٰ کی محبت ہو گی اُسے کبھی دوزخ میں نہیں ڈالا جائے گا۔اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی طرح اُس کی نجات کا سامان پیدا کر دے گا اور حساب بنا بنا کر اور مختلف ذرائع اور طریق اختیار کر کے اُسے جنت میں لے جانے کی کوشش کرے گا“۔271 اسی طرح امام جماعت احمد یہ لکھتے ہیں کہ :- ”جنت صرف منہ کے اقرار کا نتیجہ نہیں۔جنت بہت سی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے نتیجہ میں ملتی ہے۔اسی طرح دوزخ صرف مُنہ کے انکار کا نتیجہ نہیں بلکہ دوزخ کا شکار بننے کے لئے بہت سی شرطیں ہیں۔کوئی انسان دوزخ میں نہیں جاسکتا جب تک اُس پر مجبت تمام نہ ہو۔خواہ وہ بڑی سے بڑی صداقت کا ہی منکر کیوں نہ ہو۔خود رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بچپن میں مر جانے والے یا بلند پہاڑوں میں رہنے والے یا جنگلوں میں رہنے والے یا اتنے بڑھے جن کی سمجھ ماری گئی ہو یا پاگل جو عقل سے کورے ہوں ان لوگوں سے مؤاخذہ نہیں ہو گا بلکہ خدا تعالیٰ قیامت کے دن ان لوگوں کی طرف دوبارہ نبی مبعوث فرمائے گا“۔272