انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 338 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 338

انوار العلوم جلد 23 338 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اور آپ خود بھی لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کہتے تھے اور اپنی جماعت کو بھی یہی پڑھنے کی تعلیم دیتے تھے۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں کہ : احادیث نبویہ میں یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ایک شخص پیدا ہو گا جو عیسی اور ابن مریم کہلائے گا “۔226 اسی طرح فرماتے ہیں کہ :- جَعَلَ هَذِهِ الْأُمَّةَ كَأَنْبِيَاءِ الْأُمَمِ السَّابِقَةِ اَلَسْنَا بِخَيْرِ الْأُمَمِ فِي الْقُرْآنِ 227 یعنی اللہ تعالیٰ نے اِس اُمت میں پہلی امتوں کے انبیاء کی طرح کے بعض لوگ پیدا کئے ہیں۔کیا قرآنِ کریم میں ہم کو خیر الامم نہیں قرار دیا گیا؟ ایسا ہی فرماتے ہیں: ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رُسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے 228 جماعت احمدیہ کے موجودہ امام ہماری جماعت کے موجودہ امام نے بھی کی طرف سے اس عقیدہ کا اظہار متواتر اس عقیدہ کا اظہار کیا ہے۔چنا 8 جولائی 1952 ء کے المصلح، میں ایک خط اور اُس کا جواب امام جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع ہوا۔اس خط کا مضمون یہ ہے کہ ایک شخص نے امام جماعت احمدیہ کو لکھا کہ خواب میں مجھے مرزا صاحب نظر آئے اور اُنہوں نے کہا کہ ”میری اُمت کا مبلغ بن“۔پھر خط لکھنے والے نے لکھا کہ ”بوجہ قلت و کمزوری مال بندہ غیر ملت میں پھنسا ہوا ہے۔اس لئے زیارت و فیض سے محروم ہے ہے: 66 اس خط کا جو جواب امام جماعت احمدیہ نے دیا اور جو اسی اخبار میں شائع ہوا ہے وہ یہ ”خواب میں غلطی لگی ہے۔مرزا صاحب کی کوئی اُمت نہیں۔