انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 299 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 299

انوار العلوم جلد 23 299 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی اُمت محمدیہ میں نبوت کا سلسلہ جاری ہے۔اب ہم حدیثوں کو لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان میں اِس مسئلہ کے متعلق کیا لکھا ہے۔جب ہم حدیثوں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے مسیح کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ نبی اللہ ہو گا۔146 گویا خود آپ اس آیت کے یہ معنی نہیں کرتے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔" بعض لوگوں نے ختم نبوت کی آیت سے ڈر کر یہ معنی کئے ہیں کہ آنے والا مسیح نبی نہیں ہو گا بلکہ وہ امتی ہو کر آئے گا لیکن ائمہ نے سختی سے اس کورڈ کیا ہے۔چنانچہ حج الکرامۃ میں نواب صدیق حسن خان لکھتے ہیں کہ فَهُوَ عَلَيْهِ السَّلَامَ وَإِنْ كَانَ خَلِيْفَةٌ فِي الاُمَّةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ فَهُوَ رَسُولٌ وَ نَبِيَّ كَرِيمٌ عَلَى حَالِهِ 147 یعنی عیسی علیہ السلام کو اُمت محمدیہ میں سے ایک خلیفہ ہوں گے مگر وہ رسول بھی ہوں گے اور نبی بھی ہوں گے۔پھر لکھتے ہیں کہ "لَا كَمَا يَظُنُّ بَعْضُ النَّاسِ أَنَّهُ يَأْتِي وَاحِدًا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِدُونِ نُبُوَّةٍ وَ رِسَالَةٍ“۔148 وہ اپنی اسی نبوت کی شان کے ساتھ آئیں گے جس طرح وہ پہلے نبی تھے نہ کہ جس طرح بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ اِس اُمت کا ایک فرد بن کر آئیں گے۔نبی اور رسول نہیں ہوں گے۔پھر وہ لکھتے ہیں جو شخص اُن کی نبوت کے سلب ہونے کا اعلان کرتا ہے ، وہ پورے طور پر کافر ہو گیا۔جیسا کہ سیوطی نے ثابت کیا ہے کیونکہ وہ نبی ہیں اور اُن کا وصف نبوت نہ اُن کی زندگی میں زائل ہوا اور نہ موت کے بعد زائل ہو گا۔149 اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرزند ابراہیم کی وفات پر فرمایا ”لو عَاشَ اِبْرَهِيمُ لَكَانَ صِدِّ يُنَّا نَبِيًّا 150 یعنی اگر ابراہیم میرا فرزند زنده رہتا تو نہ صرف یہ کہ وہ نبی ہو تا بلکہ صدیق نبی ہوتا۔جیسا کہ ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام صدیق نبی تھے۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں آمَا وَ اللَّهِ إِنَّهُ لَنَبِيُّ ابْنُ نبي - 151 خدا کی قسم !میرابیٹا ابراہیم نبی ابن نبی ہے۔اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ اِنّى عِنْدَ اللهِ لَخَاتَمُ النَّبِيِّنَ وَإِنَّ أَدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ