انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 19

انوار العلوم جلد 23 19 سب کا فرض ہے کہ وہ درس القرآن میں شامل ہوا کریں کو دیکھا اور نہ آپ کے خلفاء کو دیکھا لیکن اسلام کی فتح کے لئے جو جنگ ہو رہی ہے اس میں وہ برابر کی شریک ہیں اور وہ ایمان بالغیب لے آئی ہیں۔دُعائیں کرو ان لوگوں کے لئے جو اس ملک کے رہنے والے ہیں کہ اُنہوں نے خدا تعالیٰ کے نشانات دیکھے لیکن اُنہوں نے آنکھیں بند کر لیں خدا تعالیٰ انہیں آنکھیں دے اور ہدایت پانے کی توفیق دے۔دُعائیں کرو ان فتنوں کے لئے جو احمدیت کے ارد گرد پھیلے ہوئے ہیں کہ وہ خدا جس کے "کن" کہنے سے ہر چیز پیدا ہوتی ہے اور فنا ہوتی ہے وہ ان فتنوں کو مٹادے اور اپنا خاص نشان دکھائے۔دُعائیں کرو اپنے لئے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں دُعا کی توفیق دے۔دُعائیں کرو ان مُردہ دلوں کے لئے جو تمہارے ساتھ ہی بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ان کے دلوں میں ایمان نہیں وہ ایمان کا جبہ پہنے ہوئے ہیں لیکن در حقیقت وہ بھیڑیئے ہیں جنہوں نے بھیڑوں کی کھال پہنی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ ان کی اصلاح کرے اور انہیں صحیح ایمان بخشے۔پھر دُعائیں کرو ان لوگوں کے لئے جنہوں نے پارٹیشن کے موقع پر اپنے ایمان کو کھو دیا اور وہ چوری، بے ایمانی، بد دیانتی ، جھوٹ، فریب اور دوسری ناجائز حرکات کے مرتکب ہوئے کہ خدا تعالیٰ ان کو سمجھ دے، ان کو توبہ کی توفیق دے اور ان کو اس ذلیل حالت سے بچائے جو اُن کو دوزخ سے ورے نہیں رکھ سکتی۔پھر دُعائیں کرو اپنے بیوی بچوں کے لئے ، اپنے قریبیوں اور دوستوں کے لئے اور ان لوگوں کے لئے جو اس موقع پر یہاں حاضر نہیں ہو سکے لیکن اُنہوں نے دُعا کی تحریک کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب پر فضل کرے، سب کے کاموں میں برکت دے، ان کی مشکلات اور تنگیاں دُور کر کے ان کے لئے فراخی کے سامان پیدا کرے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ تمہاری زبانوں اور تحریروں میں برکت ڈالے اور لوگ زیادہ سے زیادہ احمدیت میں داخل ہوں مگر اس احمدیت میں نہیں جس کا نمونہ تم میں سے بعض پیش کر رہے ہیں بلکہ اُس احمدیت میں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دُنیا میں قائم کرنا چاہتے تھے“۔(الفضل ربوہ 23 مارچ 1960ء) 1 بخاری کتاب الجمعة باب السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ