انوارالعلوم (جلد 23) — Page 164
انوار العلوم جلد 23 ، 164 تعلق باللہ انیس ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ وَ دُود۔پھر وہ وقت آتا ہے کہ یہ وادِڈ ہو جاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ اس کے لئے و دود ہو جاتا ہے جو وادِ ذ سے زیادہ شدید ہے۔اِس کے بعد یہ محب ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کی محبت پھر بھی اِس کی محبت پر فائق رہتی ہے۔بظاہر چونکہ لفظ ایک ہے اس لئے بادی النظر میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ جس طرح بندہ محبت کرتا ہے اسی طرح شاید خدا تعالیٰ بھی اپنے بندے سے محبت کرتا ہو گا۔حالانکہ یہ درست نہیں محبت کی بھی کئی قسمیں ہوتی ہیں جیسے ماں کی محبت اور قسم کی ہوتی ہے، باپ کی محبت اور قسم کی ہوتی ہے، بیوی بچوں کی محبت اور قسم کی ہوتی ہے۔پس یہ غلط ہے کہ بندہ کی محبت اور خدا تعالیٰ کی محبت ایک جیسی ہے۔بندہ جب مقامات محبت میں ترقی کرتے کرتے مُحب ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے اَحَبُّ مِنَ الأم ہو جاتا ہے یعنی ماں سے بھی زیادہ اُس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے اور اس کا ثبوت ہمیں ایک حدیث سے ملتا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ قَدِمَ عَلَى رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبِى فَإِذَا امْرَأَةً مِنَ السَّبِي تَبْتَغِي إِذَا وَجَدَتْ صَبِيَّا فِي السَّبِي أَخَذَتْهُ فَالْصَقَتْهُ بِبَطَنِهَا وَاَرْضَعَتْهُ فَقَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَتَرَوْنَ هَذِهِ الْمَرْأَةَ طَارِحَةَ وَلَدَهَا فِى النَّارِ؟ قُلْنَا لَا وَاللَّهِ وَهِيَ تَقْدِرُ عَلَى اَلَا تَطْرَحْهُ فَقَالَ رَسُوْلُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا یعنی ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی لائے گئے جن میں ایک عورت بھی تھی جب وہ قیدیوں میں کسی بچہ کو دیکھتی تو اُسے اُٹھاتی، اپنے سینہ سے لگاتی اور پھر اُسے دودھ پلاتی۔اس روایت میں تو ذکر نہیں آتا مگر دوسری روایتوں میں آتا ہے کہ وہ اسی طرح کرتی رہی یہاں تک کہ اُس کا اپنا بچہ اُسے مل گیا اور وہ اُسے گود میں لے کر اطمینان کے ساتھ بیٹھ گئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس عورت کو دیکھا اور پھر صحابہ سے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر کوئی شخص اس سے کہے کہ اپنے بچہ کو آگ میں پھینک دے تو کیا یہ اُسے پھینک دے گی؟ صحابہ نے عرض کیا خدا کی قسم ! اگر اس کا بس چلے تو وہ کبھی اپنے بچہ کو آگ میں نہیں پھینکے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا